Quote Ghazi-e-Islam said: View Post
Qadyaniyo ka AWARA NABI


PAGE1



جناب غازی صاحب اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ سے کچھ بات کر سکوں

ھم مسلمان ھیں کیا, حقیقت میں مسلمان ھیں ؟؟

ھم یہ بحث کیوں کرتے ھیں کہ کون مسلمان ھے ھمیں یہ حق کس نے دیا کہ ھم دوسروں کے ایمانوں کا فیصلہ کر سکیں ؟؟


کیا ھمارے اعمال اس قابل ھیں کہ ھم فخر سے کہہ سکیں کہ ھم اللہ کے سب حکم مانتے ھیں کیا ھم قرآن کو سمجھ چکے ھیں کیا ھمارا اسلام صرف نمازوں تک محدود نہیں ؟


گھر بیٹھ کر فتوے دینا بہت آسان ھے مگر یورپ میں آکر یہاں کے قانون کی پابندی دیکھتے ھیں تو کہتے ھیں ھاں اسلام میں صفائ کی بہت اھمیت ھے صفائ نصف ایمان ھے پھر اسلامی ممالک میں وہ نصف ایمان نظر کیوں نہیں آتا ؟؟


یتیموں کی کفالت کرنے والا قیامت کے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ھوگا اگر ھمیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ھے تو یتیم کیوں بھٹک رھے ھیں


دوسروں کے سامنے ھاتھ پھیلانا ھمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نا پسندیدہ عمل ھے سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک مدد کے لیے کیوں ھاتھ پھیلاتے ھیں ؟؟


ھم مسلمان ھیں مگر یہ بات بھول جاتے ھیں اسلام گھر سے شروع ھوتا ھے گھر کی چار دیواری کے گرد کیا ھو رھا ھے اس پہ دھیان نہیں دیتے اگر ھر مسلمان یہ سوچے اس کی ذمہ داری پہلے آس پاس کے لوگ ھیں پہلے ھر کام یہاں سے شروع کرنا ھے تو مسلمانوں کی حالت یہ نہ ھوتی ھم اللہ کی محبت میں گھر سے غازی اور شہید بننے کے لیے نکل جاتے ھیں مگر یہ بھول جاتے ھیں اللہ نے قیامت کے دن پہلے ھم سے ھمارے اعمالوں کا پوچھنا ھے لوگوں کا حساب کتاب نہیں پوچھنا
کتنا اچھا ھو اگر روز ھر کوئ اپنا محاسبہ کرے


نبی / رسول کون ہوتا ھے


( نبی وہ ہے جسے اللہ تعالی نبی بنا کر مبعوث کرے اور وہ اس کی خبریں دے جو کہ اسے اللہ تعالی نے دی ہوں اور اگر اسی کے ساتھ اسے ان لوگوں کی طرف بھیجا جائے جو کہ اللہ تعالی کے احکام کی مخالفت کرتے ہوں تا کہ وہ اللہ تعالی کا پیغام اور رسالت ان لوگوں کو پہنچآئے تو وہ رسول ہے اور اگر وہ پہلی شریعت پر عمل کرے اور اسے کسی کی طرف بھی رسالت دے کر نہ بھیجا گیا ہو تو وہ نبی ہے رسول نہیں )
النبوات صفحہ نمبر
(255)
اس کے علاوہ اور بھی تعریفیں ہیں لیکن سب سے اہم یہی ہے

واللہ اعلم .


پہلا نبی

الحمدللہ آدم علیہ السلام پہلے نبی ہیں جیسا کہ صحیح ابن حبان میں حدیث ہے :
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا آدم علیہ السلام نبی تھے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں وہ مکلم نبی تھے یعنی جن سے بات گئی ۔
لیکن آدم علیہ السلام رسول نہیں تھے جیسا کہ حدیث شفاعت میں ہے کہ لوگ نوح علیہ السلام کے پاس جا کر کہیں گے آپ سب سے پہلے رسول ہیں جنہیں زمین میں مبعوث کیا گیا ۔
تو یہ واضح اور صریح نص ہے کہ نوح علیہ السلام سب سے پہلے رسول ہیں ۔
واللہ تعالی اعلم-
اللہ تعالی ہی زیادہ جانتا ہے –
مجموع فتاوی ابن عثیمین رحمہ اللہ 1/ 317
تو آدم علیہ السلام انسانوں کے باپ اور پہلے نبی ہیں ۔

واللہ اعلم.


نبی / رسول آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم


ضروریات دین میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو آخری پیغمبر ماننا ہے جس کے بعد خدا وند متعال کی طرف سے نہ کوئی پیغمبر آیا اور نہ کوئی شریعت ،اس بات کے اثبات میں قرآن میں بہت سی آیتیں پائی جاتی ہیں جیسے سورہٴ احزاب آیت ۴۰،سورہٴ فرقان آیت۱، سورہٴ فصلت آیت ۴۱۔۴۲۔سورہٴ انعام آیت ۱۹ ،سورہٴ سبا ، آیت ۲۸ وغیرہ ۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ائمہ علیہم السلام کی بہت سی روایتیں آپ کے خاتم الانبیاء ہونے پر صریحی ور سے دلالت کرتی ہیں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد آنے والے زمانوں میں فریبی اور چالباز لوگوں نے نیا پیغمبر بنا کر آپ کی خاتمیت کو مخدوش بنانا چاہا۔ تاکہ اس طرح سے خود ساختہ ادیان جیسے قادیانیت، بابی گری اور بہائیت معاشرہ میں اپنا اثر ورسوخ پیدا کرسکیں۔




مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا

[33:40] سورۃ الاحزاب



Tahir ul Qadri
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے


Ahmed Ali
محمد تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں لیکن وہ الله کے رسول اور سب نبیوں کے خاتمے پر ہیں اور الله ہر بات جانتا ہے


Ahmed Raza Khan
محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے،


Shabbir Ahmed
نہیں ہیں محمد باپ کسی کے تمہارے مردوں میں سے بلکہ وہ رسول ہیں اللہ کے اور سلسلۂ نبوت کی تکیمل کرنے والے ہیں۔ اور ہے اللہ ہر چیز سے پوری طرح باخبر۔


Fateh Muhammad Jalandhary
محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ اللہ کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے


Mehmood Al Hassan
محمد باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر اور ہے اللہ سب چیزوں کو جاننے والا

=========