اردو انیمیشن
اردو کی ننھی منّی یا پھر یوں لکھوں کہ ابتدائی Animations جسے انٹرنیٹ پر اردو لکھنے والے استعمال کرسکتے ہیں ـ اگر یہ ننھی منّی انیمیشنس مقبول عام ہوگئیں تو حوصلہ پاکر مزید اور بہترین ’’اردو انیمیشن‘‘ بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں ـ میں صرف ایک چھوٹا سا ڈیزائنر ہوں اور انیمیشن میرا جنون ہے علاوہ ازیں میری اپنی اردو زبان میں انیمیشن کرتے ہوئے بہت خوشی ہوتی ہے ـ یہ تمام انیمیشن فائلیں گِف فارمیٹ پر ہیں اور اسکا سائز بھی بہت کم رکھا ہے تاکہ استعمال میں آسانی ہو، امید کرتا ہوں جلد سے جلد مقبول عام ہوجائیں گی ـ یہ انیمیشنس انپیج اردو سافٹویئر کی مدد سے Corel R.A.V.E - 1.0 پر کم سے کم یعنی 10-1 فریمس پر بنایا ہے اور میں نے اِن فائلوں کو جس امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کیا تھا، وہاں میرا کوٹہ مکمل ہوگیا ہے ـ اِس سے پہلے کہ یہ ننھی منّی انیمیشنس فائلوں کو ڈیلیٹ کردوں اردو کے شیدائیوں سے گذارش ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اسے اپنے کمپیوٹر پر کے ذریعے اتارلیں ـ یہ انیمیشنس کامیاب ہوگئیں تو سلسلہ جاری رکھوں گا
Bookmarks