مشرف محفوظ راستہ،مذاکرات میں شامل تھا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے مذاکرات میں شامل تھا ۔انھوں نے کہا کہ سابق صدر کو محفوظ راستہ دینے میں مقامی اور بیرونی افراد شامل تھے ۔مشرف کو محفوظ راستہ دیتے وقت یہ طے ہوا تھا کہ اب وہ گالف کھیلیں گے۔ انھو ں نے کہا مفاہمتی حقائق کمیشن قائم کرنا ہوگا ۔ اور خواہش ہے کہ عاصمہ جہانگیر کمیشن کی چئیرپرسن بنیں انھوں نے مذید کہا کہ کرپشن کی کہانیاں سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ رہی ہیں ۔جب تک زرداری جیسا صدر ہے کوئی مائنس ون فارمولا کامیاب نہیں ہوگا ۔ انھوں نے کہا بلاول بھٹو متحرک سیاست میں حصہ لیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ میرا دورہ امریکا بھارت کی وجہ سے خراب نہیں ہوگا۔
**********
Bookmarks