آئی ایم ایف کے ڈائیریکٹر بنے جوتے کا نشانہ
استنبول : سابق امریکی صدر جاج ڈبلیو بش اور بھارتی وزیر داخلہ چدم برم پرجو تا کھیچ کر مارنے کی رسم ایک روایت بنتی جارہی ہے عالمی سطح پر نفرت کا بھر پور اظہار کرنے کے لئے جوتا مارنا ایک روایت بن گیا ہے جس کا شکار آئی ایم ایف کے ڈائیریکٹر بھی بن گئے ۔ آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر نے والے مظاہرین نے استنبول میں کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جوز وینالس پر جوتے دے مارے۔ مشتعل مظاہریں کا کہنا ہے کہ دنیا میں معاشی نا ہمواری کی ذمہ دار آئی آیم ایف ہے ۔
*******************
Bookmarks