انتہائی کم سائز کی الٹراساونڈ کٹ متعارف
جنرل الیکٹرک کمپنی نے انتہائی کم سائز کی الٹراساونڈ کٹ متعارف کروادی جسے 21 ویں صدی کا جدید ترین سٹیتھو سکوپ قرار دیا جارہا ہے۔ بدھ کو کمپنی کی طرف سے تقریب رونمائی میں21 ویں صدی کی اس جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیفری ایمپلٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جدید ترین الٹرا ساونڈ کٹ سائز میں اتنی چھوٹی ہے کہ آپ اس کو ہمہ وقت اپنی جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں اور بآسانی مریضوں کا چیک اپ کرسکتے ہیں۔
Bookmarks