Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 42

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:31to40

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:31to40

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس چوتھے تھریڈ میں
    سورۃ 31:لقمان سے سورۃ 40:غافر تک کا ترجمہ موجود ہے۔
    Last edited by ~*SEEP*~; 10th November 2009 at 08:24 PM.

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 31:لقمان

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 31:1] الف۔ لام۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 31:2] یہ آیات ہیں ایک پرحکمت کتاب کی۔
    [قران آسان تحریک 31:3] سراسر ہدایت اور رحمت ہے ان محسنین کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 31:4] جو قائم کرتے ہیں نماز اور ادا کرتے ہیں زکوٰۃ اور وہی ہیں جو آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 31:5] یہی لوگ ہیں ہدایت پر اپنے رب کی اور یہی ہیں فلاح پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 31:6] اور انسانوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو خرید کر لاتا ہے غافل کرنے والی باتیں تاکہ گمراہ کردے اللہ کی راہ سے بے سمجھے بوجھے۔ اور اڑائے اس (کی باتوں) کا مذاق۔ انہی لوگوں کے لیے ہے عذاب، رسوا کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 31:7] اور جب پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے ہماری آیات تو رخ پھیرلیتا ہے گھمنڈ کرتے ہوئے گویا کہ اس نے سنا ہی نہیں جیسے کہ اس کے کانوں میں بہرہ پن ہے سو خوشخبری دے دو اسے دردناک عذاب کی۔
    [قران آسان تحریک 31:8] بلاشُبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل ان کے لیے ہیں نعمت بھری جنتیں۔
    [قران آسان تحریک 31:9] ہمیشہ رہیں گے وہ ان میں، یہ وعدہ ہے اللہ کا سچا اور وہ ہے زبردست، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 31:10] اسی نے پیدا فرمائے ہیں یہ آسمان بغیر ایسے ستونوں کے جنہیں تم دیکھ سکو اور جما دیے زمین میں پہاڑ کہ کہیں تمہیں لے کر ڈُھلک نہ جائے اور پھیلا دیے زمین میں ہر قسم کے جاندار اور برسایا ہم نے آسمان سے پانی پھر اگائیں ہم نے زمین میں ہرقسم کی عمدہ (چیزیں)۔
    [قران آسان تحریک 31:11] یہ ہے تخلیق اللہ کی سو مجھے دکھاؤ کیا پیدا کیا ہے ان معبودوں نے جو اللہ کے سوا ہیں؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم مبتلا ہیں کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 31:12] اور یقینا عطاکی تھی ہم نے لقمان کو حکمت یہ کہ شکر بجا لاؤ اللہ کا اور جو شکر ادا کرتا ہے تو درحقیقت وہ شکر ادا کرتا ہے اپنے ہی فائدے کے لیے جو ناشکری کرتا ہے تو بلاشبہ اللہ ہے بے نیاز، لائقِ حمد وثنا۔
    [قران آسان تحریک 31:13] اور جب کہا تھا تھا لقمان نے اپنے بیٹے سے جب کہ وہ اسے نصیحت کر رہا تھا: اے میرے بیٹے! نہ بنانا تم (کسی کو) شریک اللہ کا۔ یقینا شرک ظلمِ عظیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 31:14] اور تاکید کی ہے ہم نے انسان کو اپنے والدین کا (حق پہچاننے کی) اٹھائے پھرتی ہے اس کو اس کی ماں ضعف پر ضعف کی حالت میں اور اس کا دودھ چھڑایا جاتا ہے دوسالوں میں، (نصیحت کی ہم نے اسے) کہ شکر گزار رہ میرا اور اپنے والدین کا۔ میری ہی طرف تجھے لوٹ کر آنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 31:15] لیکن اگر وہ دباؤ ڈالیں تجھ پر اس بات کا کہ شریک ٹھہرائے تو میرے ساتھ ایسوں کو کہ نہیں ہے تجھے اُن کے بارے میں کچھ علم تو ان کا کہنا نہ مانو لیکن برتاؤ کرو تم ان کے ساتھ دُنیا میں اچھا اور پیروی کرو اس شخص کے راستے کی جو رجوع کرتا ہومیری طرف، (جان رکھو کہ) پھر میری ہی طرف تم سب کو لوٹ کر آنا ہے پھر اُس وقت میں بتاؤں گا تمہیں کہ تم کیا کرتے رہے ہو؟
    [قران آسان تحریک 31:16] اے میرے بیٹے! حقیقت یہ ہے کہ اگر ہو کوئی چیز برابر رائی کے دانے کے پھر ہو وہ چھپی کسی چٹان میں یا آسمان میں یا زمین میں تو نکال لائے گا اُسے اللہ۔ بے شک ہے اللہ باریک بین اور ہر بات سے باخبر۔
    [قران آسان تحریک 31:17] اے میرے بیئے! قائم کرو نماز اورحکم دیتے رہو نیک کاموں کا اور منع کرتے رہو بدی سے اور ثابت قدم رہو اس تکلیف پر جو پہنچے تمہیں (اس راستہ میں) یقینا یہی ہیں بڑی ہمّت کے کام۔
    [قران آسان تحریک 31:18] اور مت پُھلاؤ تم اپنے گال لوگوں سے (بات کرتے ہوئے) اور مت چلو زمین میں اکڑ کر۔ بے شک اللہ نہیں پسند کرتا ہر اس شخص کو جو خود پسند اور فخر کرنے والا ہو۔
    [قران آسان تحریک 31:19] اور اعتدال اختیار کرو اپنی چال میں اور پست رکھو کسی قدر تم اپنی آواز۔ بلاشبہ سب سے زیادہ ناپسندیدہ آواز گدھے کی آواز ہے۔
    [قران آسان تحریک 31:20] کیا نہیں دیکھتے تم کہ یقینا اللہ نے مسخر کر دیا ہے تمہارے لیے ان سب چیزوں کو جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور پوری کررکھی ہیں اس نے تمہارے اوپر اپنی نعمتیں ظاہری اور باطنی۔ اور انسانوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کے بارے میں بے سمجھے بوجھے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشنی دکھانے والی کتاب کے۔
    [قران آسان تحریک 31:21] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ پیروی کرو اس کی جو نازل کیا ہے اللہ نے تو وہ کہتے ہیں نہیں بلکہ ہم پیروی کریں گے اس کی کہ پایا ہم نے جس پر اپنے باپ دادا کو۔ (ان سے پوچھو) کیا پھر بھی اگر شیطان بلارہا ہو انہیں جہنم کے عذاب کی طرف؟
    [قران آسان تحریک 31:22] اور جس نے جھکادیا اپنا چہرہ اللہ کے حضور اور ہو وہ اچھے کام کرنے والا بھی تو بلاشبہ اس نے تھام لیا ایک مضبوط سہارا۔ اور اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے فیصلہ تمام معاملات کا۔
    [قران آسان تحریک 31:23] اور جو کفر اختیار کرتا ہے سو نہ غم میں مبتلا کرے تمہیں اس کا کفر۔ ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے انہیں پھر ہم بتائیں گے انہیں کہ کیا عمل کرتے رہے وہ؟ یقینا اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی باتوں کو۔
    [قران آسان تحریک 31:24] فائدہ اٹھانے دیں گے ہم انہیں تھوڑا پھر بے بس کر کے لیے جائیں گے ہم انہیں ایک سخت عذاب میں۔
    [قران آسان تحریک 31:25] اور اگر تم پوچھو ان سے کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں کو اور زمین کو تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ کہو! "الحمد للہ"۔ اصل بات یہ ہے کہ ان کی اکثریت بے سمجھ ہے۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 31:26] اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ بے شک اللہ ہی ہے جو ہے بے نیاز اور لائقِ حمد و ثنا۔
    [قران آسان تحریک 31:27] اور اگر بن جائیں جتنے بھی ہیں زمین میں درخت، قلم، اور سمندر ہو اس کی سیاہی، اور اس کے ساتھ ہوں مزید سات سمندر بھی تو نہ ختم ہوں اللہ کی باتیں۔ بے شک اللہ ہے زبردست، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 31:28] نہیں ہے پیدا کرنا تم سب کا (اے انسانو) اور نہ دوبارہ اٹھانا تم سب کا مگر ایسا ہی جیسے ایک شخص کا۔ بے شک اللہ ہے ہر بات سننے والا اور دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 31:29] کیا نہیں دیکھتے تم کہ اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں مسخر کررکھا ہے اس نے سورج اور چاند کو، یہ سب گردش کررہے ہیں ایک وقتِ مقرر تک اور بے شک اللہ ان اعمال سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 31:30] یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور یقیناً وہ سب جنہیں پکارتے ہیں یہ اللہ کے سِوا وہ باطل ہیں اور یقیناً اللہ ہی بلند و برتر اور بہت بڑا ہے۔
    [قران آسان تحریک 31:31] کیا نہیں دیکھتے تم یہ حقیقت کہ کشتیاں چلتی ہیں سمندر میں اللہ کے فضل سے تاکہ دکھائے وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں۔ بلاشُبہ اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر و شکر کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 31:32] اور جب چھا جاتی ہے ان پر کوئی موج سائبانوں کی طرح تو پکارتے ہیں اللہ کو خالص کر کے اس کے لیے اپنا دین پھر جب بچا کر پہنچا دیتا ہے وہ انہیں خشکی میں تو وہ ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو میانہ روی اختیار کرتے ہیں۔ اور نہیں انکار کرتا ہماری آیات کا مگر ہر وہ شخص جو ہو غدار اور ناشکرا۔
    [قران آسان تحریک 31:33] اے انسانو! بچو اپنے رب کی نافرمانی سے اور ڈرو اس دن سے جب نہ کام آئے گا کوئی باپ اپنے بیٹے کے اور نہ کوئی اولاد کام آئے گی اپنے باپ کے، ذرا بھی۔ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے سو نہ دھوکے میں ڈالے تمہیں دنیاوی زندگی، اور نہ دھوکے میں ڈالے تمہیں اللہ کے معاملہ میں دھوکے باز (شیطان)۔
    [قران آسان تحریک 31:34] بے شک اللہ ہی ہے جس کے پاس ہے علم قیامت کا۔ اور وہی برساتا ہے بارش اور وہی جانتا ہے کہ کیا ہے رحموں میں اور نہیں جانتا کوئی شخص کہ کیا کرے گا وہ کل اور نہیں جانتا کوئی شخص کہ کس سرزمین میں مرے گا۔ بے شک اللہ ہے ہر بات جاننے والا اور پوری طرح باخبر۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 32:السجدۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 32:1] الف۔ لام۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 32:2] نازل کی جارہی ہے یہ کتاب بلاشُبہ ربُّ العالمین کی طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 32:3] کیا کہتے ہیں یہ لوگ کہ گھڑ لیا ہے اس کو اس شخص نے؟ نہیں بلکہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے تاکہ متنبہ کرو تم ایسی قوم کو کہ نہیں آیا جس کے پاس کوئی متنبہ کرنے والا تم سے پہلے شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں۔
    [قران آسان تحریک 32:4] یہ اللہ ہی ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں کو اور زمین کو اور ہراس چیز کو جو ان کے درمیان ہے چھ دنوں میں پھر جلوہ فرما ہوا عرش پر، نہیں ہے تمہارا اس کے سوا کوئی حامی و مدد گار اور نہ کوئی (اس کے آگے) سفارش کرنے والا، کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں؟
    [قران آسان تحریک 32:5] وہ تدبیر کرتا ہے سارے معاملات کی آسمان سے زمین تک پھر پہنچتی ہے (روداد اس تدبیر کی) اس کے حضور ایک ایسے دن میں کہ ہے جس کی مقدار ایک ہزار سال، تمہارے شمار کے حساب سے۔
    [قران آسان تحریک 32:6] وہی ہے جاننے والا پوشیدہ اور ظاہر کا، زبردست اور نہایت مہربان۔
    [قران آسان تحریک 32:7] جس نے خوب بنائی ہر چیز، جو بھی بنائی اور ابتدا کی تخلیقِ انسان کی گارے سے۔
    [قران آسان تحریک 32:8] پھر چلائی اس کی نسل حقیر پانی کے سَت سے۔
    [قران آسان تحریک 32:9] پھر اس کی نوک پلک سنواری اور پھونکی اس میں اپنی روح اور عطا فرمائے تم کو کان، آنکھیں اور مراکزِ حواس (دل و دماغ) کم ہی تم شکر گزار ہوتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 32:10] اور کہتے ہیں یہ لوگ کیا جب ہم رل مِل جائیں گے زمین میں تو کیا ہم پھر پیدا کیے جائیں گے ازسرِ نو؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے رب کے حضور پیشی کے منکر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 32:11] کہہ دیجیے پورے کا پورا قبضہ میں لے گا تم کو وہ موت کا فرشتہ جو مقرر ہے تم پر پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 32:12] اور کاش! تم دیکھو وہ سماں جب مجرم جھکائے ہوئے اپنے سر اپنے رب کے حضور (کھڑے ہوں گے)۔ (اور کہہ رہے ہوں گے) اے ہمارے رب! ہم نے خوب دیکھ لیا اور سن لیا پس تو ہمیں واپس بھیج دے، کریں گے ہم نیک عمل اب ہمیں یقین آگیا۔
    [قران آسان تحریک 32:13] اور اگر چاہتے ہم تو عطا فرما دیتے ہر شخص کو اس کی ہدایت لیکن پوری ہوگئی وہ بات جو میں نے کہی تھی کہ میں ضرور بھروں گا جہنم کو جنوں سے اور انسانوں سے سب سے۔
    [قران آسان تحریک 32:14] سو اب مزا چکھو اس کا کہ بھول گئے تھے تم اپنی اس دن کی پیشی کو سو ہم نے بھی بھلادیا ہے تم کو اور چکھو مزا ہمیشگی کے عذاب کا، ان کرتوتوں کے بدلے جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 32:15] حقیقت یہ ہے کہ ایمان لاتے ہیں ہماری آیات پر وہ لوگ جنہیں جب نصیحت کی جاتی ہے ان کے ذریعہ سے تو وہ گرپڑتے ہیں سجدے میں اور تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
    [قران آسان تحریک 32:16] علیحدہ رہتے ہیں ان کے پہلو اپنے بستروں سے، پکارتے ہیں اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ اور اس (رزق) میں سے جو ہم نے دیا ہے انہیں، خرچ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 32:17] سو نہیں جانتا کوئی متنفس کہ کیا چھپا کر رکھا گیا ہے ان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان بدلہ میں ان اعمال کے جو وہ کیا کرتے تھے؟

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 32:18] کیا بھلا وہ شخص جو ہو مطیعِ فرمان اس شخص کی مانند ہوسکتا ہے جو نافرمان ہوِ، ہرگز نہیں برابر ہوسکتے۔
    [قران آسان تحریک 32:19] پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل سو ان کے لیے ہیں جنت کی قیام گاہیں، مہمان نوازی کے طور پر بسبب ان اعمال کے جو وہ کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 32:20] اور رہے وہ لوگ جنہوں نے نافرمانی کا رویہ اختیار کیا سو ٹھکانا ہے ان کا دوزخ، جب بھی وہ ارادہ کریں گے نکلنے کا اس میں سے واپس دھکیل دیے جائیں گے اسی میں اور کہا جائے گا ان سے چکھو مزا اس عذابِ جہنم کا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 32:21] اور ضرور چکھائیں گے ہم ان کو مزا دنیاوی عذاب کا بڑے عذاب سے پہلے شاید کہ وہ باز آجائیں۔
    [قران آسان تحریک 32:22] اور کون ہے بڑا ظالم اس شخص سے جسے یاد دہانی کرائی جائے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے پھر بھی وہ منہ پھیرے رہے اِن سے۔ یقینا ہم مجرموں سے انتقام لے کر رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 32:23] اور یقینا دے چکے ہیں ہم موسیٰ کو الکتاب سو نہ ہو تم کو کبھی شک اس کے ملنے میں اور بنایا تھا ہم نے اس کتاب کو ہدایت بنی اسرائیل کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 32:24] اور پیدا کیے ہم نے ان میں ایسے پیشوا جو رہنمائی کرتے تھے ہمارے حکم سے، جب انہوں نے استقامت دکھائی۔ اور تھے وہ (ایسے لوگ جو) ہماری آیات پر یقین رکھتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 32:25] بے شک تیرا رب ہی فیصلہ فرمائے گا ان کے درمیان روزِ قیامت ان باتوں کا جن میں وہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 32:26] کیا نہیں رہنمائی ملی ان کو (اس بات سے کہ) کتنی ہی ہلاک کی ہیں ہم نے ان سے پہلے قومیں کہ چلتے پھرتے ہیں یہ ان کی بستیوں میں۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں تو کہا یہ سنتے نہیں؟
    [قران آسان تحریک 32:27] کیا نہیں دیکھا انہوں نے کہ ہم بہا لاتے ہیں پانی کو بنجر زمین کی طرف پھر اگاتے ہیں اس سے کھیتی کہ کھاتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی اور وہ خود بھی؟ کیا اِنہیں سوجھتا نہیں؟
    [قران آسان تحریک 32:28] اور کہتے ہیں کہ کب ہوگا یہ فیصلہ اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 32:29] کہو ان سے فیصلے کے دن نہ فائدہ دے گا ان لوگوں کو جنہوں نے کفر اختیار کیا ان کا ایمان لانا اور نہ انہیں مہلت ہی ملے گی۔
    [قران آسان تحریک 32:30] سو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو اور انتظار کرو، وہ بھی منتظر ہیں۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 33:الاحزاب

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 33:1] اے نبی! ڈرو اللہ سے اور نہ کہا مانو کافروں اور منافقوں کا۔ بلاشبہ اللہ ہے ہر بات جاننے والا اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 33:2] اور پیروی کرو اس ہدایت کی جو وحی کی جا رہی ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے۔ بے شک اللہ ان کاموں سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 33:3] اور توکل کرو اللہ پر اور کافی ہے اللہ کام بنانے والا۔
    [قران آسان تحریک 33:4] نہیں بنائے ہیں اللہ نے کسی شخص کے لیے دو دل اس کے سینے میں اور نہیں بنایا ہے اللہ نے تمہاری ان بیویوں کو جنہیں تم ماں کہہ بیٹھتے ہو، تمہاری مائیں اور نہیں قرار دیا تمہارے منہ بولے بیٹوں کو، تمہارا حقیقی بیٹا۔ یہ باتیں محض قول ہے تمہارا جو تم اپنے منہ سے نکالتے ہو جبکہ اللہ فرماتا ہے سچی بات اور وہی ہدایت دیتا ہے سیدھے راستہ کی۔
    [قران آسان تحریک 33:5] پکارو انہیں ان کے باپوں کی نسبت سے یہ بات زیادہ منصفانہ ہے اللہ کے نزدیک، پھر اگر نہ جانتے ہو تم ان کے باپوں کو تو وہ تمہارے بھائی ہیں دین کے لحاظ سے اور تمہارے رفیق ہیں۔ اور نہیں ہے تم پر کوئی گرفت ان باتوں میں جو کہہ دیتے ہو تم نادانستہ لیکن وہ بات جس کا تم ارادہ کرو اپنے دل سے (اس پر گرفت ہے)۔ اور ہے اللہ درگزر کرنے والا اور مہربان۔
    [قران آسان تحریک 33:6] نبی زیادہ مقدم ہے اہلِ ایمان کے لیے ان کی اپنی ذات پر اور نبی کی بیویاں ان کی مائیں ہیں۔ اور رشتے دار ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہیں اللہ کے کتاب کی روسے مومنوں اور مہاجروں کی نسبت اِلا یہ کہ کرنا چاہو تم اپنے رفیقوں کے ساتھ کوئی بھلائی (تو کرسکتے ہو)۔ ہے یہ حکم کتاب میں لکھا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 33:7] اور جب لیا تھا ہم نے نبیوں سےپبختہ عہد اور تم سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور عیسیٰ بن مریم سے اور لیا تھا ہم نے ان سے خوب پختہ عہد۔
    [قران آسان تحریک 33:8] (یہ اس لیے) تاکہ سوال کرے اللہ سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں اور مہیا کر رکھا ہے اس نے کافروں کے لیے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 33:9] اے ایمان والو! یاد کرو اللہ کا احسان جو اس نے تم پر کیا جب چڑھ آئے تھے تم پر لشکر تو بھیجی ہم نے ان پر آندھی اور (بھیجے) ایسے لشکر جو تم نہ دیکھ سکتے تھے۔ اور اللہ ان سب اعمال کو جو تم کررہے تھے دیکھ رہا تھا۔
    [قران آسان تحریک 33:10] جب وہ چڑھ آئے تھے تم پر تمہارے اوپر کی طرف سے اور تمہارے نیچے سے اور جب پتھراگئی تھیں آنکھیں اور آگئے تھے کلیجے مونہوں کو اور گمان کرنے لگے تھے تم اللہ کے بارے میں طرح طرح کے گمان۔
    [قران آسان تحریک 33:11] یہ وہ وقت تھا جب آزمائے گئے مومن اور ہلامارے گئے بڑی سختی سے۔
    [قران آسان تحریک 33:12] اور جب کہہ رہے تھے منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا کہ نہیں وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے مگر دھوکہ دینے کی خاطر۔
    [قران آسان تحریک 33:13] اور جب کہا تھا ایک گروہ نے ان میں سے: اے اہلِ یثرب، نہیں ہے ٹھہرنے کا موقع تمہارے لیے لہٰذا لوٹ جاؤ، اور اجازت طلب کر رہا تھا ایک گروہ ان میں سے، نبی سے، کہتے تھے، واقعہ یہ ہے کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ نہ تھے وہ غیر محفوظ، نہ چاہتے تھے وہ لوگ مگر بھاگنا۔
    [قران آسان تحریک 33:14] اور اگر کہیں آگھسے ہوتے دشمن ان پر اطرافِ شہر سے پھر دعوت دی جاتی انہیں فتنہ کی تو یہ ضرور جا پڑتے اس (فتنہ) میں اور نہ رکتے یہ اس سے مگر تھوڑی دیر۔
    [قران آسان تحریک 33:15] حالانکہ وہ عہد کرچکے تھے اللہ سے اس سے پہلے کہ نہ پھیریں گے پیٹھ اور ہوتی ہے اللہ سے کیے ہوئے عہد کی پرسش۔
    [قران آسان تحریک 33:16] اِن سے کہیے ہرگز نہیں فائدہ دے گا تم کو بھاگنا اگر تم بھاگے موت سے یا قتل ہونے سے اگر ایسا کروگے تو نہ مزے لوٹوگے زندگی کے مگر تھوڑے دن۔
    [قران آسان تحریک 33:17] ان سے پوچھو کون ہے وہ جو بچا سکے تمہیں اللہ سے اگر چاہے وہ تمہیں نقصان پہنچانا یا (کون ہے جو روک سکے) اگر چاہے اللہ تم پر مہربان ہونا۔ اور نہ پائیں گے وہ اپنے لیے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 33:18] بے شک جانتا ہے اللہ ان کو جو رکاوٹیں ڈالنے والے ہیں (جہاد کے کام میں) تم میں سے اور جو کہتے ہیں اپنے بھائیوں سے آجاؤ ہمارے پاس۔ اور نہیں شریک ہوتے ہیں جنگ میں مگر بہت کم۔
    [قران آسان تحریک 33:19] جو سخت بخیل ہیں تمہارا ساتھ دینے میں پھر جب آتا ہے خطرے کا وقت تو پاؤ گے تم انہیں کہ دیکھتے ہیں وہ تمہاری طرف دِیدے پھرا پھرا کر اس شخص کی طرح جس پر غشی طاری ہورہی ہو موت کی وجہ سے، پھر جب دور ہوجاتا ہے خوف تو باتیں بناتے ہیں تمہارے سامنے تیز تیز زبانوں سے حریص بن کر مال و دولت کے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہرگز ایمان نہیں لائے سو ضائع کردیے اللہ نے ان کے سارے اعمال، اور ہے یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان۔
    [قران آسان تحریک 33:20] یہ سمجھ رہے ہیں کہ حملہ آور لشکر ابھی نہیں گئے اور اگر حملہ آور ہوجائیں لشکر تو یہ دل سے چاہیں گے کہ کاش وہ جا بیٹھیں بدؤوں کے درمیان اور پوچھتے رہیں تمہاری خبریں۔ اور اگر یہ ہوتے تمہارے درمیان تو بھی جنگ میں حصّہ نہ لیتے مگر برائے نام۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 33:21] یقینا ہے تمہارے لیے رسول اللہ کی ذات میں بہترین نمونہ ہر اس شخص کے لیے جو امیدوار ہو اللہ کا اور یومِ آخرت کا اور ذکر کرتا رہتا ہو اللہ کا بہت زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 33:22] اور جب دیکھا مومنوں نے دشمن کے لشکر کو تو انہوں نے کہا یہی وہ چیز ہے جس کا وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے، یقینا سچ فرمایا اللہ نے اور اس کے رسول نے اور نہیں اضافہ کیا ان میں (اس واقعہ نے) مگر ایمان کا اور اطاعت کا۔
    [قران آسان تحریک 33:23] مومنوں میں سے کچھ جواں مرد ایسے ہیں جنہوں نے سچ کردکھایا وہ عہد جو اللہ سے کیا تھا انہوں نے سو ان میں سے کچھ ایسے ہیں جنہوں نے پوری کرلی اپنی نذر اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جو انتظار کررہے ہیں (وقت آنے کا) اور نہیں تبدیلی کی انہوں نے اپنے رویہ میں ذرا بھی۔
    [قران آسان تحریک 33:24] تاکہ بدلہ دے اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا اور سزا دے منافقوں کو اگر چاہے یا توبہ قبول کرلے ان کی۔ بے شک اللہ غفور و رحیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 33:25] اور واپس بھیج دیا اللہ نے کافروں کو غصے میں بھرا ہوا نہ حاصل کرسکے وہ کوئی فائدہ اور بچا لیا اللہ نے مومنوں کو لڑائی سے اور ہے اللہ بڑی قوت والا اور زبردست۔
    [قران آسان تحریک 33:26] اور اتار لایا اللہ ان لوگوں کو جنہوں نے ساتھ دیا تھا ان کا اہلِ کتاب میں سے ان کی گڑھیوں سے اور ڈال دیا ان کے دلوں میں ایسا رعب کہ ان میں سے کچھ کو تم نے قتل کردیا اور قیدی بنالیا تم نے کچھ کو۔
    [قران آسان تحریک 33:27] اور وارث بنادیا تمہیں ان کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے مالوں کا اور اس زمین کا جسے نہیں پامال کیا تھا تم نے اور ہے اللہ ہرچیز پر پوری طرح قادر۔
    [قران آسان تحریک 33:28] اے نبی! کہو اپنی بیویوں سے کہ اگر ہو تم طلب گار دنیاوی زندگی کی اور اس کی زیب و زینت کی تو آؤ میں دے دلا دوں تم کو کچھ اور رخصت کر دوں بھلے طریقے سے۔
    [قران آسان تحریک 33:29] اور اگر ہو تم طالب اللہ اور اس کے رسول کی اور آخرت کے گھر کی تو بےشک اللہ نے مہیا کررکھا ہے ان کے لیے جو نیکوکار ہیں تم میں سے اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 33:30] اے نبی کی بیویو! جو ارتکاب کرے گی تم میں سے کھلی فحش حرکت کا تو دیا جائے گا اُسے عذاب دگنا اور ہے یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان۔
    [قران آسان تحریک 33:31] اور جو فرمانبردار بن کررہے گی تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی اور کرے گی نیک اعمال، دیں گے ہم اسے اس کا اجر بھی دوہرا اور مہیا کررکھا ہے ہم نے اس کے لیے رزقِ کریم۔
    [قران آسان تحریک 33:32] اے نبی کی بیویو! نہیں ہو تم مانند عام عورتوں کے (لہٰذا) اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو نہ بات کیا کرو دبی زبان سے اس طرح کہ لالچ میں پڑجائے کوئی ایسا شخص جس کے دل میں خرابی ہو بلکہ بات کیا کرو صاف اور سیدھے طریقے سے۔
    [قران آسان تحریک 33:33] اور ٹِک کر رہو اپنے گھروں میں اور نہ دکھاتی پھرو (اپنی سج دھج) سابق دورِ جاہلیت کی طرح اور قائم کرتی رہو نماز اور دیتی رہو زکوٰۃ اور اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسُول کی، اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ دور کردے تم سے گندگی، اے نبی کے گھروالوں اور پاک کردے تمہیں پوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 33:34] اور یاد رکھو جو بڑھی جاتی ہیں تمہارے گھروں میں اللہ کی آیات اور حکمت کی باتیں۔ بے شک اللہ ہے باریک بین اور پوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 33:35] بالیقین مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے مرد اور اللہ کے آگے جھکنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور حفاظت کرنے والے مرد اپنی شرمگاہوں کی اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور یاد کرنے والے مرد اللہ کو بہت زیادہ اور یاد کرنے والی عورتیں مہیا کررکھی ہے اللہ نے ان سب کے لیے مغفرت اور اجر عظیم۔
    [قران آسان تحریک 33:36] اور نہیں (زیب دیتی یہ بات) کسی مومن مرد اور نہ کسی مومن عورت کو کہ جب فیصلہ فرمادے اللہ اور اس کا رسول کسی معاملہ کا تو باقی رہے ان کے پاس اختیار اپنے معاملات کا۔ اور جو نافرمانی کرتا ہے اللہ اور اس کے رسول کی تو درحقیقت جاپڑا وہ کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 33:37] اور (یاد کرو) جب کہہ رہے تھے تم اس شخص سے جس پر احسان کیا تھا اللہ نے اور احسان کیا تھا تم نے بھی اس پر ، "نہ چھوڑو اپنی بیوی کو اور ڈرو اللہ سے" ، اور چھپارہے تھے تم اپنے دل میں وہ بات جسے اللہ ظاہر کرنا چاہتا تھا اور ڈررہے تھے تم انسانوں سے حالانکہ اللہ زیادہ حقدار ہے اس کا کہ ڈرو تم اس سے۔ پھر جب پوری کرلی زیدنے اس (زینب بنتِ حجش) سے اپنی حاجت تو نکاح کردیا ہمنے تمہارا اس سے تاکہ نہ رہے مومنوں پر کوئی تنگی اپنے منہ بولنے بیٹوں کی بیویوں کے بارے میں، جب وہ پوری کرچکے ہوں ان سے اپنی حاجت۔ اور ہے اللہ کا حکم پورا ہوکر رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 33:38] نہیں ہے نبی پر کچھ مضائقہ کسی ایسے معاملہ میں جو فرض کردیا ہو اللہ نے اس کے لیے۔ یہی سنت ہے اللہ کی ان (انبیا) کے بارے میں جو گزرچکے ہیں پہلے۔ اور ہے اللہ کا حکم قطعی طے شدہ فیصلہ۔
    [قران آسان تحریک 33:39] یہ (انبیا) وہ ہیں جو پہنچاتے ہیں اللہ کے پیغامات اور ڈرتے ہیں اس سے اور نہیں ڈرتے کسی سے سوائے اللہ کے۔ اور کافی ہے اللہ محاسبہ کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 33:40] نہیں ہیں محمد باپ کسی کے تمہارے مردوں میں سے بلکہ وہ رسول ہیں اللہ کے اور سلسلۂ نبوت کی تکیمل کرنے والے ہیں۔ اور ہے اللہ ہر چیز سے پوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 33:41] اے ایمان والوں! یاد کرتے رہو اللہ کو کثرت سے۔
    [قران آسان تحریک 33:42] اور تسبیح کرتے رہو اس کی صبح و شام۔
    [قران آسان تحریک 33:43] وہی ہے جو رحمت فرماتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے بھی (تمہارے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں) تاکہ نکال لائے تم کو تاریکیوں سے روشنی میں اور ہے وہ مومنوں پر بہت مہربان۔
    [قران آسان تحریک 33:44] ان کا استقبال، جس دن وہ اس سے ملیں گے، سلام سے ہوگا اور مہیا کررکھا ہے اس نے ان کے لیے اجرِ کریم۔
    [قران آسان تحریک 33:45] اے نبی! بےشک ہم ہی نے بھیجا ہے تم کو گواہ بناکر اور بشارت دینے والا اور ڈرانے والا (بناکر)
    [قران آسان تحریک 33:46] اور بلانے والا اللہ کی طرف اسی کی اجازت سے اور (بنایا ہے تم کو) روشن چراغ۔
    [قران آسان تحریک 33:47] اور خوشخبری دے دو مومنوں کو اس بات کی کہ ہے ان کے لیے اللہ کی طرف سے بڑا فضل۔
    [قران آسان تحریک 33:48] اور مت کہا مونو کافروں کا اور منافقوں کا اور نہ پرو اکرو ان کے ستانے کی اور بھروسہ کرو اللہ پر۔ اور کافی ہے اللہ کارساز۔
    [قران آسان تحریک 33:49] اے ایمان والو! جب نکاح کرو تم مومن عورتوں سے پھر طلاق دو انہیں اس سے پہلے کہ انہیں ہاتھ لگاؤ تم تو نہیں ہے تمہاری طرف سے ان پر لازم کوئی عدت جسے تم ان سے پورا کراؤ لہٰذا تم انہیں کچھ مال دے دو اور رخصت کردو بھلے طریقے سے۔
    [قران آسان تحریک 33:50] اے نبی! بے شک ہم نے حلال کردی ہیں تمہارے لیے تمہاری وہ بیویاں جن کے مہر تم نے ادا کردیے ہوں اور وہ لونڈیاں بھی جو تمہاری ملک میں آئیں اس (مال غنیمت) میں سے جو عطا کیا ہے اللہ نے تمہیں اور (حلال کردی ہیں) تمہاری چچا زاد اور پھوپھی زاد اور ماموں زاد اور خالہ زاد (بہنیں) جنہوں نے ہجرت کی ہے تمہارے ساتھ اور کوئی مومن عورت اگر ہبہ کرے اپنے نفس کو نبی کے لیے اگر نبی بھی چاہے (تو حلال ہے) اس سے نکاح کرنا۔ (یہ رعایت) خالصتاً تمہارے لیے ہے دوسرے مومنوں کے لیے نہیں۔ ہمیں خوب معلوم ہے کہ کیا فرض کیا ہے ہم نے مومنوں پر اُن کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں؟ (تمہیں ان حدود سے متثنٰی کردیا ہے) تاکہ نہ رہے تم پر کوئی تنگی۔ اور ہے اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا۔

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 33:51] (تمہیں اختیار ہے) کہ خود سے الگ رکھو جس کو چاہو اِن بیویوں میں سے اور پنے ساتھ رکھو جس کو چاہو اور جس کو چاہو (اپنے پاس بلالو) ان میں سے جنہیں علٰحدہ رکھا تھا تم نے۔ (اس میں) تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اس طریقہ سے زیادہ توقع ہے کہ ٹھنڈی رہیں گی ان کی آنکھیں اور نہ غمگین ہوں گی وہ اور راضی رہیں گی اس پر جو دوگے تم ان کو سب کی سب اور اللہ خوب جانتا ہے اس کو جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اور ہے اللہ ہر بات جاننے والا اور بردبار۔
    [قران آسان تحریک 33:52] نہیں حلال ہیں تمہارے لیے عورتیں اس کے بعد اور نہ یہ کہ تم بدلو ان کی جگہ اور بیویاں اگرچہ تمہیں بہت ہی پسند ہو ان کا حسن سوائے تمہاری لونڈیوں کے اور ہے اللہ ہرچیز پر نگران۔
    [قران آسان تحریک 33:53] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو مت جایا کرو نبی کے گھروں میں اِلّایہ کہ بلایا جائے تمہیں کھانے پر۔ نہ تاکتے رہا کرو کھانے کا وقت۔ ہاں جب بلایا جائے تمہیں تو ضرور جاؤ۔ پھر جب کھانا کھاچکو تو منتشر ہوجاؤ اور نہ بیٹھے رہاکرو باتیں کرنے کے لیے۔ یقینا تمہاری یہ حرکتیں تکلیف دیتی ہیں نبی کو مگر وہ لحاظ کرتے ہیں تمہارا (اور کچھ نہیں کہتے) لیکن اللہ نہیں شرماتا حق بات کہنے سے۔ اور اگر مانگنا ہوتمہیں نبی کی بیویوں سے کوئی سامان تو مانگو ان سے پردے کے پیچھے سے۔ یہ طریقہ تمہارے اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ اور نہیں ہے جائز تمہارے لیے کہ تکلیف دو اللہ کے رسول کو اور نہ یہ کہ نکاح کرو اس کی بیویوں سے اس کے بعد کبھی۔ بے شک ایسا کرنا ہے اللہ کے نزدیک بہت بڑا گناہ۔
    [قران آسان تحریک 33:54] خواہ تم ظاہر کرو کوئی بات یا چھپاؤ (کوئی فرق نہیں پڑتا) اس لیے کہ بلاشُبہ اللہ ہے ہر بات سے پوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 33:55] کومضائقہ نہیں ہے نبی کی بیویوں کے لیے (سامنے آنے میں) اپنے باپوں کے اور نہ اپنے بیٹوں کے اور نہ اپنے بھائیوں کے اور اپنے بھتیجوں کے اور نہ بھانجوں کے اور نہ اپنے میل کی عورتوں کے اور نہ ان کے جوان کے ملک یمین میں ہو اور ڈرتی رہو اللہ سے۔ بے شک اللہ ہے ہرچیز پر نگران۔
    [قران آسان تحریک 33:56] بلاشبہ اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی پر۔ اے لوگوں جو ایمان لائے ہو درود بھیجو ان پر اور خوب سلام بھیجا کرو۔
    [قران آسان تحریک 33:57] بالشبہ جو لوگ اذیت دیتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کو، لعنت بھیجی ہے ان پر اللہ نے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور تیار کررکھا ہے ان کے لیے رسوا کن عذاب۔
    [قران آسان تحریک 33:58] اور جو لوگ اذیت دیتے ہیں مومن مردوں اور مومن عورتوں کو (الزام لگاکر) ایسے (کاموں) کا جو نہیں کیے انہوں نے تو بے شک انہوں ے اٹھایا اپنے اوپر بوجھ بڑے بہتان کا اور کھلے گناہ کا۔
    [قران آسان تحریک 33:59] اے نبی کہو! اپنی بیویوں سے اور اپنی بیٹیوں سے اور اہلِ ایمان کی عورتوں سے کہ وہ لٹکالیا کریں اپنے اوپر اپنی چادر کے پَلّو۔ یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں اور ہے اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 33:60] اگر نہ باز آئے منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے اور وہ لوگ جو ہیجان انگیز افواہیں پھیلاتے ہیں مدینہ میں تو ضرور اٹھاکھڑا کریں گے ہم تمہیں ان کے خلاف (کاروائی کے لیے) پھر نہ رہیں گے وہ تمہارے ساتھ مدینہ میں مگر تھوڑے دن۔
    [قران آسان تحریک 33:61] لعنت بھیجی جائے گی ان پر (ہرطرف سے)، جہاں کیں پائے جائیں گے، پکڑے جائیں گے اور قتل کیے جائیں گے بری طرح۔
    [قران آسان تحریک 33:62] یہی سنت ہے اللہ کی ایسے لوگوں کے معاملے میں جو گزرچکے ہیں پہلے اور نہ پاؤ گے تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی۔
    [قران آسان تحریک 33:63] پوچھتے ہیں تم سے لوگ قیامت کے بارے میں۔ کہو درحقیقت اس کا علم تو بس، اللہ کے پاس ہے۔ اور تمہیں کیا معلوم شاید کہ قیامت قریب ہی ہو۔
    [قران آسان تحریک 33:64] بے شک اللہ نے لعنت بھیجی ہے کافروں پر اور تیار کررکھی ہے ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ۔
    [قران آسان تحریک 33:65] رہیں گے یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ، نہ پائیں گے (اپنے لیے) کوئی حامی اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 33:66] جس دن الٹ پلٹ کیے جائیں گے ان کے چہرے آگ پر، کہیں گے وہ کاش! ہم نے اطاعت کی ہوتی اللہ کی اور اطاعت کی ہوتی رسول کی۔
    [قران آسان تحریک 33:67] اور کہیں گے اے ہمارے مالک! ہم نے اطاعت کی تھی اپنے سرداروں کی اور بڑوں کی تو انہوں نے ہمیں گمراہ کردیا راہِ راست سے۔
    [قران آسان تحریک 33:68] اے ہمارے مالک! دے تم انہیں دگنا عذاب اور لعنت بھیج ان پربڑی لعنت۔
    [قران آسان تحریک 33:69] اے لوگو جو ایمان لائے ہو نہ ہوجانا ان لوگوں کی طرح جنہوں نے اذیتیں دی تھیں موسیٰ کو تو بری ثابت کردیا اسے اللہ نے ان باتوں سے جو انہیوں نے بنائی تھیں اور تھے موسیٰ اللہ کے نزدیک بہت باعزت۔
    [قران آسان تحریک 33:70] اے ایمان والوں! درتے رہو اللہ سے اور کہو بات ٹھیک ٹھیک۔
    [قران آسان تحریک 33:71] درست کردے گا اللہ تمہاری خاطر تمہارے اعمال اور معاف کردے گا تمہاری خاطر تمہارے گناہ۔ اور جس نے اطاعت کی اللہ اور اس کے رسول کی تو بلاشُبہ اس نے حاصل کی کامیابی بہت بڑی۔
    [قران آسان تحریک 33:72] بے شک ہم نے پیش کی اس امانت کو سامنے آسمانوں کے، زمین کے اور پہاڑوں کے تو انہوں نے انکار کردیا اس کو اٹھانے سے اور ڈرگئے اس سے مگر اٹھالیا اسے انسان نے۔ یقینا ہے یہ (انسان) بڑا ظالم اور بڑا جاہل۔
    [قران آسان تحریک 33:73] (یہ بارِ امانت اس لیے ڈالا گیا) تاکہ سزا دے اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو اور نوازے اپنی رحمت سے اللہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو۔ اور ہے اللہ بہت بخشنے والا، بے حد مہربان۔

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 34:سبا

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:1] ساری حمد اس اللہ ہی کے لیے ہے جو مالک ہے ہر اس (چیز) کا جو ہے آسمانوں میں اور جو ہے زمین میں اور اسی کے لیے ہے حمد آخرت میں بھی۔ اور وہی ہے بری حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 34:2] وہ جانتا ہے اسے بھی جو داخل ہوتا ہے زمین میں اور جو نکلتا ہے اس میں سے اور جو نازل ہوتا ہے آسمان سے اور جو چڑھتا ہے اس میں۔ اور ہے وہ نہایت رحم فرمانے والا اور درگزر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 34:3] اور کہتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا کہ نہیں آئے گی ہم پر قیامت۔ کہہ دیجیے کیوں نہیں، قسم ہے میرے رب کی وہ ضرور آکر رہے گی تم پر۔ وہ عالم الغیب ہے نہیں ہے اس سے چھپی ہوئی ذرہ برابر (کوئی چیز) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہیں کوئی چھوٹی چیز اس سے اور نہ کوئی بڑی چیز مگر وہ درج ہے کتابِ مبین (لوح محفوظ) میں۔
    [قران آسان تحریک 34:4] (قیامت اس لیے آئے گی) تاکہ جزادے اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک اعمال۔ یہی وہ لوگ ہیں کہ ہے ان کے لیے مغفرت اور رزقِ کریم۔
    [قران آسان تحریک 34:5] اور جن لوگوں نے بھاگ دوڑ کی ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے، یہی لوگ ہیں کہ ہے اُن کے لیے عذاب بدترین اور درد ناک۔
    [قران آسان تحریک 34:6] اور جانتے ہیں وہ لوگ جنہیں دیا گیا تھا علم کہ جو بھی نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے وہ سراسر حق ہے اور رہنمائی کرتا ہے اس راستے کی طرف جو غالب اور تمام خوبیوں کے مالک کا ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:7] اور کہتے ہیں یہ کافر لوگ کیا ہم تمہیں بتائیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے تم کو کہ جب تمہارا جسم ریزہ ریزہ ہوکر منتشر ہوجائے گا تو بلاشُبہ تم پھر پیدا کیے جاؤ گے نئے سرے سے؟۔
    [قران آسان تحریک 34:8] کیا گھڑ رہا ہے یہ اللہ پر جھوٹ یا یہ شخص دیوانہ ہے؟ نہیں، بلکہ جو لوگ ایمان نہیں لاتے آخرت پر وہ عذاب میں مبتلا ہیں اور دور جاپڑے ہیں گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 34:9] کیا نہوں نے کبھی نظر نہیں ڈالی ان چیزوں پر جو ان کے آگے اور پیچھے ہیں مثلاً آسمان اور زمین، اگر ہم چاہیں تو دھنسادیں ان کو زمین میں یا گرادیں ان پر کوئی ٹکڑا آسمان کا۔ بلاشُبہ اس میں ایک نشانی ہے ہر اس بندے کے لیے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔
    [قران آسان تحریک 34:10] اور بے شک عطا کیا تھا ہم نے داؤد کو اپنے ہاں سے بڑا فضل (اور حکم دیا تھا کہ) اے پہاڑو! تسبیح و مناجات میں ساتھ دو اس کا اور (یہی حکم دیا تھا) پرندوں کو بھی۔ اور نرم کردیا تھا ہم نے اس کے لیے لوہا۔
    [قران آسان تحریک 34:11] اس ہدایت کے ساتھ کہ تیار کرو زرہیں اور ٹھیک اندازے پر اُن کے حلقے اور کرو نیک کام۔ بے شک میں تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 34:12] اور (مسخر کردیا تھا ہم نے) سلیمان کے لیے ہوا کو، چلنا اس کا صبح کو ایک مہینے (کی راہ) تک تھا۔ اور شام کے وقت چلنا س کا ایک مہینے (کی راہ) تک تھا اور بہا دیا ہم نے اس کے لیے چشمہ تانبے کا۔ اور (تابع کردیے اس کے) کچھ جن جو کام کرتے تھے اس کے آگے اس کے رب کے حکم سے۔ اور جو سرتابی کرتا تھا ان میں سے ہمارے حکم سے تو چکھاتے تھے ہم اسے آگ کا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 34:13] یہ بناتے تھے اس کے لیے جو وہ چاہتا تھا عالیشان عمارتیں اور تصاویر اور لگن حوض کی مانند اور بھاری دیگیں جمی ہوئی (چولہوں پر)۔ (ارشاد فرمایا ہم نے) عمل کرو اے آلِ داؤد! شکر کے طریقے پر۔ لیکن کم ہیں میرے بندوں میں سے شکر کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 34:14] پھر جب نافذ کیا ہم نے سلیمان پر موت (کا فیصلہ) تو نہ پتہ دیا ان جنات کو اس کی موت کا مگر دیمک نے جو کھارہی تھی اس کے عصا کو، پھر جب وہ گر پڑے تب معلوم ہوا جنات کو کہ اگر جانتے ہوتے وہ غیب تو نہ مبتلا ہوتے وہ ذلت کے عذاب میں۔
    [قران آسان تحریک 34:15] بلاشبہ تھی قومِ سبا کے لیے ان کی بستی میں ایک نشانی، دو باغ تھے دائیں جانب اور بائیں جانب۔ (ہم نے کہا) کھاؤ اس رزق میں سے جو دیا ہے تمہارے رب نے اور شکر بجالاؤ اس کا۔ ملک اچھا اور عمدہ ہے اور رب ہے بخشنے والا۔
    [قران آسان تحریک 34:16] پھر وہ منہ موڑگئے (شکرگزاری سے) تو بھیجا ہم نے ان پر بندتوڑ سیلاب اور بدل دیا ہم نے ان کے باغوں کو دو ایسے باغوں سے جن میں پھل تھے کڑوے کسیلے اور جھاؤ کے درخت اور چند بیری کی جھاڑیاں۔
    [قران آسان تحریک 34:17] یہ بدلہ دیا تھا ان کو ہم نے ان کی ناشکری کی وجہ سے۔ اور نہیں بدلہ دیتے ہم (ایسا) مگر ناشکرے انسانوں کو۔
    [قران آسان تحریک 34:18] اور بسادی تھیں ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن کو ہم نے برکت عطا کی تھی ایسی بستیاں جو نمایاں نظر آتی تھیں اور منزلیں مقرر کردیں ہم نے اُن میں سفر کی۔ (کہا تھا) چلو پھرو ان میں رات دن بے خوف و خطر۔
    [قران آسان تحریک 34:19] لیکن انہوں نے کہا: اے ہمارے مالک! دراز کردے ہماری سفر کی مسافتیں اور اس طرح ظلم کیا انہوں نے اپنی جان پر سو بناکر رکھ دیا ہم نے ان کو کہانیاں اور تتّربتّر کردیا ہم نے ان کو ریزہ ریزہ کرکے۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صابر و شاکر ہو۔
    [قران آسان تحریک 34:20] اور بلاشبہ سچ ثابت کردیا ان پر ابلیس نے اپنا گمان اور انہوں نے اس کی پیروی کی سوائے ایک گروہ کے جو مومن تھا۔

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 34:21] اور نہیں حاصل تھا اسے ان پر کوئی اختیار مگر (جو کچھ ہوا اس لیے ہوا) تاکہ دیکھیں ہم کہ کون ایمان رکھتا ہے آخرت پر اور کون ہے ان میں سے جو آخرت کے بارے میں شک میں مبتلا ہے اور تیرا رب ہر چیز پر نگران ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:22] کہو (اے نبی! ان مشرکوں سے) کہ پکار دیکھو انہیں جن کو تم سمجھتے ہو (اپنا معبود) اللہ کے سوا، نہیں مالک ہیں وہ ذراہ برابر (کسی چیز کے) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہیں ہے ان کی آسمانوں و زمین کی ملکیت میں کوئی شرکت اور نہیں ہے اللہ کا ان (شریکوں) میں سے کوئی مدد گار بھی۔
    [قران آسان تحریک 34:23] اور نہ نفع پہنچاسکتی ہے سفارش اللہ کے حضور مگر صرف اس شخص کو جس کے لیے اجازت دے اللہ اس کی حتّی کہ جب دور ہوگی دہشت اُن کے دلوں سے تو وہ پوچھیں گے کیا ارشاد فرمایا تمہارے رب نے؟ وہ جواب دیں گے کہ ٹھیک (فرمایا) اور وہ ہے عالیشان اور سب سے بڑا ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:24] پُوچھو (ان سے اے نبی!) کون ہے وہ جو رزق دیتا ہے تم کو آسمانوں سے اور زمین سے؟ کہو اللہ اور میں یا تم ۔ کوئی ایک ۔ ضرور ہدایت پر ہے یا پھر کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:25] کہو! نہیں باز پرس ہوگی تم سے اس کی جو قصور ہم نے کیے اور نہیں جواب طلبی ہوگی ہم سے ان (جرائم کی) جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 34:26] کہو! جمع کرے گا ہم سب کو ہمارا رب پھر فیصلہ کردے گا ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک اور وہی ہے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا اور ہر بات جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 34:27] کہو! (ان سے) ذرا دکھاؤ مجھے وہ (ہستیاں) جنہیں ملارکھا ہے تم نے اس کے ساتھ شریک بناکر۔ ہرگز نہیں! بلکہ واقعہ یہ ہے کہ وہ اللہ ہی ہے جو ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 34:28] اور نہیں بھیجا ہم نے تم کو (اے نبی) مگر تمام انسانوں کے لیے بشیر و نذیر بناکر لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔
    [قران آسان تحریک 34:29] اور کہتے ہیں یہ لوگ کہ کب پوری ہوگی یہ دھمکی اگر ہو تم سچے۔
    [قران آسان تحریک 34:30] (ان سے) کہہ دیجیے تمہارے لیے مقرر ہے مہلت کی معیاد کا ایک دن نہ تاخیر کرسکتے ہو تم اس کے آنے میں ایک گھڑی کی اور نہ (ایک گھڑی اسے) پہلے لاسکتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 34:31] اور کہتے ہیں یہ کافر ہرگز نہیں ایمان لائیں گے ہم اس قرآن پر اور نہ ان (کتابوں) پر جو اس سے پہلے آچکی ہیں۔ اور کاش تم دیکھو وہ سماں جب ظالم لوگ کھڑے کیے جائیں گے اپنے رب کے حضور، ڈال رہے ہوں گے وہ ایک دوسرے پر الزام۔ کہیں گے وہ لوگ جو دباکر رکھے گئے تھے ان لوگوں سے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ اگر نہ ہوتے تم تو ضرور ہوتے ہم مومن۔
    [قران آسان تحریک 34:32] اور کہیں گے وہ لوگ جو بڑے بنے ہوئے تھے ان سے جو دباکر رکھے گئے تھے: کیا ہم نے زبردستی روکا تھا تم کو ہدایت سے اس کے بعد کہ آگئ تھی وہ تمہارے پاس؟ نہیں بلکہ تم خود ہی تھے مجرم۔
    [قران آسان تحریک 34:33] اور کہیں گے وہ لوگ جو دباکر رکھے گئے تھے ان سے جو بڑے بنے ہوئے تھے: نہیں بلکہ یہ تمہاری شب و روز کی سازشیں تھیں جب تم حکم دیتے تھے ہم کو کہ ہم کفر کریں اللہ کے ساتھ اور ٹھہرائیں ہم (دوسروں کو) اس کا ہمسر۔ اور دل ہی دل میں پچھتائیں گے یہ جب دیکھیں گے عذاب کو۔ اور ڈال دیں گے ہم طوق گردنوں میں ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا۔ نہیں بدلہ دیا جائے گا انہیں مگر اسی کا جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 34:34] اور نہیں بھیجا ہم نے کسی بستی میں کوئی متنبہ کرنے والا مگر کہا اس کے خوشحال لوگوں نے: بلاشبہ ہم ان (باتوں) کے جو تم کو دے کر بھیجا گیا ہے، منکر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 34:35] اور انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ ہیں (تم سے) مال اور اولاد میں اور ہرگز نہیں دیا جائے گا ہمیں عذاب۔
    [قران آسان تحریک 34:36] کہو! بے شک میرا رب کشادہ کردیتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور نپاتلا عطا فرماتا ہے جسے چاہتا ہے مگر اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 34:37] اور نہیں ہیں تمہارے مال اور نہ تمہاری اولاد ایسی جو تمہیں قریب کرتی ہوں ہم سے کسی درجہ میں ہاں مگر جو شخص ایمان لائے اور کرے نیک عمل سو یہی لوگ ہیں جن کے لیے ہے دوگنی جزا ان کے اعمال کی اور یہ لوگ (جنت کی) بلند وبالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 34:38] اور وہ لوگ جو ڈور دھوپ کرتے ہیں ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے، یہ لوگ عذاب میں مبتلا ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 34:39] (ان سے) کہو! بے شک میرا رب ہی کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہے اپنے بندوں میں سے اور نپاتلا دیتا ہے (جس کو چاہے)۔ اور جو خرچ کردیتے ہو تم کوئی بھی چیز تو وہ اس کی جگہ اور دیتا ہے (تم کو) اور وہ سب سے بہتر رزق عطا فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:40] اور جس دن جمع کرے گا وہ ان سب (مشرکوں) کو پھر پوچھے گا فرشتوں سے کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کیا کرتے تھے؟۔
    [قران آسان تحریک 34:41] وہ عرض کریں گے: پاک ہے تیری ذات، توہی ہمارا آقا ہے ہمارا ان سے کیا تعلق، نہیں بلکہ یہ عبادت کیا کرتے تھے جنوں کی، اکثر ان میں سے انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے۔
    [قران آسان تحریک 34:42] سو آج نہ پہنچاسکے گا کوئی تم میں سے کسی کو فائدہ اور نہ نقصان اور کہیں گے ہم ان لوگوں سے جو ظالم تھے لو چکھو مزا آگ کے عذاب کا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 34:43] اور جب پڑھی جاتی ہیں ان کے سامنے ہماری آیاتِ بینات تو کہتے ہیں کہ نہیں ہے یہ مگر ایک ایسا شخص جو چاہتا ہے کہ روک دے تم کو ان (معبودوں) سے جن کو پوجاکرتے تھے تمہارے باپ دادا۔ اور کہتے ہیں نہیں ہے یہ (قرآن) مگر ایک جھوٹ گھڑا ہوا اور کہہ دیا ان کافروں نے حق کے بارے میں جب ان کے سامنے آیا وہ کہ نہیں ہے یہ مگر کھلا جادو۔
    [قران آسان تحریک 34:44] حالانکہ نہ دی تھیں ہم نے انہیں کتابیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں اور نہ بھیجا تھا ہم نے ان کی طرف تم سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 34:45] اور جھٹلایا تھا اُن لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے اور نہیں پہنچے ہیں یہ دسویں حصے کو بھی اس کے جو دیا تھا ہم نے پہلے لوگوں کو پھر بھی انہوں نے جھٹلایا ہمارے رسولوں کو سو دیکھ لو کیس سخت تھی ہماری سزا!۔
    [قران آسان تحریک 34:46] ض کہو بس میں نصیحت کرتا ہوں صرف ایک بات کی کہ کھڑے ہوجاؤ تم اللہ کے واسطے دو دو اور اکیلے اکیلے پھر سوچو اخر کونسی ہے تمہارے صاحب میں جنون کی بات۔ نہیں ہے وہ مگر متنبہ کرنے والا تم کو ایک عذابِ شدید سے، اس کی آمد سے پہلے۔
    [قران آسان تحریک 34:47] (ان سے کہیے جو مانگا ہے میں نے تم سے کوئی اجر وہ تمہیں مبارک ہو نہیں ہے میرا اجر مگر اللہ کے ذمّہ اور وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:48] کہو! بلاشبہ میرا رب چوٹ لگاتا ہے حق سے (باطل پر)۔ وہ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 34:49] کہو! حق آگیا، اور نہ کچھ کرسکا باطل (حق کے خلاف) پہلے اور نہ آئندہ کچھ کرسکے گا۔
    [قران آسان تحریک 34:50] کہو! اگر گمراہ ہوگیا ہوں میں تو حقیقت یہ ہے کہ میری گمراہی (کا وبال) مجھ ہی پر ہے اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو یہ اس وحی کی بنا پر ہے جو بھجی ہے میری طرف میرے رب نے، بلاشبہ ہے وہ سب کچھ سننے والا اور قریب ہی۔
    [قران آسان تحریک 34:51] اور کاش! دیکھتے تم وہ منظر جب گھبرائے پھررہے ہوں گے یہ لوگ اور کہیں بچ کر نہ جاسکیں گے اور پکڑ لیے جائیں گے قریب ہی سے۔
    [قران آسان تحریک 34:52] توو (اس وقت) کہیں گے یہ کہ ایمان لے آئے ہم اس پر حالانکہ اب کہاں ہاتھ آسکتا ہے (ایمان) ان کے اتنی دور سے۔
    [قران آسان تحریک 34:53] جبکہ انکار کرچکے تھے یہ اس کا اس سے پہلے اور چلاتے رہے تھے تیر تکے بلاتحقیق دور ہی سے۔
    [قران آسان تحریک 34:54] اور پردہ حائل کردیا گیا ان کے اور اس چیز کے درمیان جس کی یہ خواہش کرتے تھے جیسا کہ کیا گیا تھا ن کے ہم جنسوں کے ساتھ پہلے بلاشبہ وہ پڑے ہوئے تھے گمراہ کن شک میں۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 35:فاطر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:1] حمد اللہ ہی کے لیے ہے جو بنانے والا ہے آسمانوں کا اور زمین کا (اور) مقرر کرنے والا ہے فرشتوں کو پیغام رساں (ایسے فرشتے) جن کے پرہیں دو دو تین تین چار چار۔ وہ اضافہ کرتا ہے تخلیق میں جیسا چاہے۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:2] جو کھولتا ہے اللہ لوگوں کے لیے (دروازہ اپنی) رحمت کا تو نہیں ہے کوئی روکنے والا اس کا اور جو روک دے وہ تو نہیں ہے کوئی کھولنے والا اس کا اللہ کے بعد۔ اور رہے وہ زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 35:3] اے لوگو! یاد کرو اللہ کے احسانات جو تم پر ہیں۔ کیا ہے کوئی خالق اللہ کے سوا جو رزق دیتا ہو تم کو آسمان سے اور زمین سے؟ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے پھر کدھر سے تم بہکائے جارہے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 35:4] اور اگر جھٹلاتے ہیں یہ لوگ تم کو اے نبی (تو کوئی بات نہیں) اس لیے کہ بلاشبہ جھٹلائے جاچکے ہیں بہت سے رسول تم سے پہلے اور اللہ ہی کی طرف (بالآخر) رجوع ہونے والے ہیں تمام معاملات۔
    [قران آسان تحریک 35:5] اے لوگو!یقینا اللہ کا وعدہ برحق ہے۔ سو نہ دھوکے میں ڈالے تم کو دنیاوی زندگی اور نہ دھوکا دینے پائیں تمہیں اللہ کے بارے میں وہ بڑا دھوکے باز۔
    [قران آسان تحریک 35:6] حقیقت یہ ہے کہ شیطان تمہارا دشمن ہے لہٰذا تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ بلاتا ہے اپنے ماننے والوں کو تاکہ ہوجائیں وہ شامل دوزخیوں میں۔
    [قران آسان تحریک 35:7] جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے ہے سخت ترین عذاب۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور کرتے رہے نیک عمل اُن کے لیے ہے مغفرت اور بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 35:8] سو بھلا وہ شخص کہ خوشنما بنادیا گیا ہو اس کے لیے اس کا برا عمل اور سمجھ رہا ہو وہ اس کو اچھا (کچھ ٹھکانا نہیں اس کی گمراہی کا) اس لیے کہ درحقیقت اللہ گمراہی میں ڈال دیتا ہے جسے چاہے۔ اور راہِ راست دکھاتا ہے جسے چاہے۔ پس اے نبی! نہ گھلے تیری جان ان کی خاطر حسرت و غم میں۔ بلاشبہ اللہ بوری طرح باخبر ہے ان باتوں سے جو یہ کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:9] اور یہ اللہ ہی تو ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل پھر ہم چلاتے ہیں اسے مردہ زمین کی طرف اور زندہ کردیتے ہیں اس کے ذریعہ سے اس میں کو اس کے مرجانے کے بعد۔ اسی طرح ہوگا (مرے ہوئے انسانوں کا) جی اٹھنا۔
    [قران آسان تحریک 35:10] جو چاہتا ہے عزت تو للہ ہی کے لیے ہے عزت ساری کی ساری۔ اسی کی طرف چڑھتے ہیں پاکیزہ کلمات اور عملِ صالح ان کو اونچا اٹھاتا ہے۔ اور وہ لوگ جو چلتے ہیں بری چالیں ان کے لیے ہے سخت عذاب اور ان کی چالیں خود ہی غارت ہونے والی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:11] او راللہ ہی نے پیدا کیا ہے تم کو مٹی سے پھر نطفہ سے پھر بنادیا ہے اسی نے تم کو جوڑا (مرد و عورت) اور نہیں حاملہ ہوتی کوئی مادہ اور نہیں بچہ جنتی مگر اللہ کے علم کے مطابق۔ اور نہیں عمرپباتا کوئی عمر پانے والا اور نہ کمی ہوتی ہے اس کی عمر میں مگر یہ سب لکھا ہوا ہے ایک کتاب میں۔ بلاشبہ یہ سب اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:12] اور نہیں یکساں ہوسکتے دودریا، یہ (ایک) میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور خوشگوار ہے پینے میں اور یہ (دوسرا) کھاری اور کڑوا ہے اور ہرایک میں سے کھاتے ہو تم گوشت تروتازہ اور نکالتے ہوسامانِ زینت جسے تم پہنتے ہو۔ اور دیکھتے ہو تم کشتیوں کو (کہ چلی جارہی ہیں وہ) اس میں سینہ چیرتی ہوئی تاکہ تلاش کرو تم اللہ کا فضل اور تاکہ تم (اس کے) شکرگزار بنو۔
    [قران آسان تحریک 35:13] داخل کرتا ہے وہ رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور مسخر کررکھا ہے اس نے سورج اور چاند کو سب کے سب چلے جارہے ہیں ایک وقتِ مقرر تک۔ یہی ہے اللہ تمہارا رب، اسی کی ہے بادشاہی۔ اور وہ (دوسرے) جنہیں پکارتے ہو تم اس کے سوا نہیں ہیں وہ مالک پرِ کاہ کے بھی۔
    [قران آسان تحریک 35:14] اگر پکارو تم انہیں تو نہیں سن سکتے وہ تمہاری دعائیں اور اگر سن لیں تو نہیں جواب دے سکتے تمہیں۔ اور قیامت کے دن انکار کردیں گے وہ تمہارے شرک کا۔ اور نہیں خبر دے سکتا تمہیں (حقیقت کی) ایسی سوائے اس کے جو سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:15] اے لوگو! تم محتاج ہو اللہ کے اور اللہ وہ ہے جو بے نیاز اور لائقِ حمد و ثنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:16] اگر وہ چاہے تو لے جائے تمہیں اور لے آئے (تمہاری جگہ) نئی مخلوق۔
    [قران آسان تحریک 35:17] اور نہیں ہے ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ دُشوار۔
    [قران آسان تحریک 35:18] اور نہیں اُٹھائے گا کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ۔ اور اگر پکارے گا کوئی لدا ہُوا شخص اپنا بوجھ اُٹھانے کے لیے تو نہ اُٹھایا جائے گا اُس کے بوجھ میں سے کچھ بھی، اگرچہ ہو وہ کوئی قریبی رشتہ دار۔ حقیقت حال یہ ہے کہ تم متنبہ کرسکتے ہو انہی لوگوں کو جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور قائم کرتے ہیں نماز۔ اور جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے تو بس پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنے ہی فائدے کے لیے اور اللہ ہی کی طرف سے کو پلٹنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:19] اور نہیں برابر ہوسکتا اندھا اور آنکھوں والا۔
    [قران آسان تحریک 35:20] اور نہ تاریکیاں اور نہ روشنی
    [قران آسان تحریک 35:21] اور نہ چھاؤں اور نہ دُھوپ کی تپش۔
    [قران آسان تحریک 35:22] اور نہ برابر ہوسکتے ہیں زندے اور نہ مُردے۔ بلاشبہ اللہ سنواتا ہے جسے چاہے اور نہ تم (اے نبی) سنا سکتے ہو ان کو جو قبروں میں (مدفون) ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:23] نہیں ہو تم مگر متنبہ کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 35:24] یقینا ہم نے بھیجا ہے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بناکر۔ اور نہیں ہے کوئی امت مگر ضرور آیا ہے اس میں کوئی متنبہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:25] : اور اگر یہ جھٹلاتے ہیں تمہیں تو بلاشبہ جھٹلایا تھا ان لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے، آئے تھے ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل، صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب، لے کر۔


  12. #12
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 35:26] پھر پکڑلیا میں نے ان لوگوں کو جنہوں نے نہ مانا سو دیکھ لو کیسی (سخت) تھی میری سزا۔
    [قران آسان تحریک 35:27] کیا نہیں دیکھتے تم کہ اللہ برساتا ہے آسمان سے پانی پھر نکالتے ہیں ہم اس کے ذریعہ سے طرح طرح کے پھل مختلف ہوتے ہیں ان کے رنگ۔ اور پہاڑوں میں دھاریاں ہیں سفید اور سُرخ کہ مختلف ہیں اُن کے رنگ اور گہرے سیاہ بھی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:28] اور انسانوں اور جانوروں اور چوپایوں میں بھی، مختلف رنگ ہیں، اسی طرح ہے، بس ڈرتے ہیں اللہ سے تو اس کے وہ بندے جو (اللہ کی ذات و صفات کا) علم رکھتے ہیں۔ بلاشُبہ اللہ ہے زبردست اور درگزر فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:29] یقینا جو لوگ تلاوت کرتے ہیں کتاب اللہ کی اور نماز قائم کرتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں، اس میں سے جو رزق دیا ہے ہم نے انہیں ، چھپاکر اور علانیہ وہ توقع رکھتے ہیں ایسی تجارت کی کہ جس میں ہرگز خسارہ نہیں ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:30] اس لیے کہ پورے پورے دے گا اللہ اُن کو اُن کے اجر اور زیادہ دے گا اُنہیں اپنے فضل سے۔ بلاشبہ وہ ہے بخشنے والا اور قدر دان۔
    [قران آسان تحریک 35:31] اور یہ جو وحی کیا ہے ہم نے تمہاری طرف کتاب میں سے یہی حق ہے جو تصدیق کرتا ہوا آیا ہے ان (کتابوں) کی جو اس سے پہلے موجود تھیں۔ بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے ہے پوری طرح باخبر اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:32] پرھ وارث بنایا ہم نے کتاب کا ان لوگوں کو جنہیں منتخب کیا تھا ہم نے اپنے بندوں میں سے، سو ان میں سے کوئی تو ظلم کرنے والا ہے اپنی جان پر اور ان میں سے کچھ میانہ روہیں اور کچھ ان میں سے سبقت لے جانے والے ہیں نیکیوں میں اللہ کے اِذن سے۔ یہی ہے بہت بڑا فضل۔
    [قران آسان تحریک 35:33] جنتیں ہیں ہمیشہ رہنے والی، داخل ہوں گے یہ ان میں آراستہ کیا جائے گا انہیں وہاں سونے کے کنگنوں سے اور موتیوں سے اور ان کا لباس وہاں ریشم ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 35:34] اور وہ کہیں گے شکر ہے اللہ کا جس نے دُور کیا ہم سے غم۔ بلاشبہ ہمارا رب ہے معاف فرمانے والا اور قدر دان۔
    [قران آسان تحریک 35:35] جس نے ٹھہرادیا ہمیں ابدی قیام گاہ میں اپنے فضل سے۔ نہیں پیش آتی ہمیں یہاں کوئی مشقت اور نہیں لاحق ہوتے ہمیں یہاں تکان۔
    [قران آسان تحریک 35:36] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے ہے جہنم کی آگ۔ نہ فیصلہ کیا جائے گا ان کے بارے میں کہ مرجائیں اور نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے جہنم کا عذاب۔ اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ہم ہر اس شخص کو جو کفر کرنیوالا ہو۔
    [قران آسان تحریک 35:37] اور وہ چیخ چیخ کر کہیں گے جہنم میں، اے ہمارے رب! نکال لے تو ہمیں یہاں سے تاکہ کریں ہم نیک عمل مختلف ان اعمال سے جو کیا کرتے تھے ہم۔ (جواب ملے گا) کیا نہیں دی تھی ہم نے تم کو اتنی عمر جس میں نصیحت حاصل کرسکتا تھا جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا اور آئے تمہارے پاس متنبہ کرنے والے۔ لہٰذا چکھو تم مزا اب (اپنے کرتوتوں کا) اور نہیں ہے ظالموں کا کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 35:38] بے شک اللہ واقف ہے آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں سے۔ بلاشبہ وہ جانتا ہے دلوں کے رازوں کو۔
    [قران آسان تحریک 35:39] وہی تو ہے جس نے بنایا تم کو خلیفہ زمین میں۔ لہٰذا جو کفر کتا ہے تو اسی پر ہے (وبال) اس کے کفر کا۔ اور نہیں بڑھاتا کافروں کے لیے ان کا کفر، ان کے رب کے حضور مگر غضب کو اور نہیں اضافہ کرتا کافروں کے لیے ان کا کفر مگر خسارے میں۔
    [قران آسان تحریک 35:40] (اے نبی) اُن سے کہو کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے اُن شریکوں کو جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا؟ مجھے بناؤ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے زمین میں؟ یا ان کی ہے کوئی شرکت آسمانوں میں؟ یا عطا کی ہے ہم نے انہیں کوئی کتاب جو ان کے پاس بطورِ سند ہو؟ نہیں بلکہ حقیقت میں نہیں وعدہ کرتے یہ ظالم ایک دوسرے سے مگر جھوٹا۔
    [قران آسان تحریک 35:41] بلاشبہ اللہ ہی ہے جو روکے ہوئے ہے آسمانوں کو اور زمین کو ٹل جانے سے اور اگر وہ ٹل جائیں تو نہیں روک سکتا اُنہیں کوئی دوسرا اللہ کے بعد؟ یقینا وہ ہے بڑا حلیم اور درگزر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:42] اور قسمیں کھایا کرتے تھے یہ اللہ کی سخت ترین قسمیں کہ اگر آتا ان کے پاس کوئی متنبہ کرنے والا تو ہوتے یہ زیادہ ہدایت یافتہ ہر ایک امت سے لیکن جب آیا ان کے پاس متنبہ کرنے والا تو نہ اضافہ کیا (اس کی آمدنے) ان میں مگر نفرت کا۔
    [قران آسان تحریک 35:43] (جس کی وجہ سے) سرکشی کرنے لگے وہ زمین میں اور بری بری چالیں چلنے لگے اور نہیں پڑتی بری چال مگر اس کے چلنے والے پر۔ سو نہیں انتظار کررہے وہ مگر (اللہ کی) اسی سنت کا جو پہلوں پر لاگو تھی اور نہیں پاؤ گے تم سنت اللہ میں کوئی تبدیلی اور نہ پاؤ گے تم سنت اللہ کے مقررہ طریقہ سے پھراہوا۔
    [قران آسان تحریک 35:44] کیا نہیں چلے پھرے یہ زمین میں کہ دیکھتے کیا ہو انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے اور تھے وہ بہت زیادہ ان سے قوت میں۔ اور نہیں ہے اللہ ایسا کہ عاجز کرسکے اسے کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔ بلاشبہ وہ ہے ہر بات جاننے والا اور ہر چیز پر پُوری قدرت رکھنے والا۔ اور اگر کہیں گرفت فرماتا اللہ انسانوں کی ان کے کرتوتوں پر تو نہ چھوڑتا زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا لیکن وہ انہیں مہلت دے رہا ہے ایک وقتِ مقرر تک پھر جب آجائے گا ان کا وقتِ مقرر ۔ تو امرِ واقعہ یہ ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو پوری طرح دیکھ لے گا۔
    [قران آسان تحریک 35:45] اور اگر کہیں گرفت فرماتا اللہ انسانوں کی ان کے کرتوتں پر تو نہ چھوڑتا زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا لیکن وہ انہیں مہلت دے رہا ہے ایک وقت مقرر تک پھر جب آجائے گا ان کا وقت مقرر --- تو امرِ واقعہ یہ ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو پوری طرح دیکھ لے گا۔

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •