تین ہمارے معاشرے کا جزولاینفک ہیں۔ ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا فریضہ ہے۔
موجودہ دور میں باطل طاقتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ جو حقوقِ نسواں اور جدت پسندی کے نام پر معاشرے کی تنزلی کا باعث ہے۔ اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کےلئے مغربی استعماری قوتیں پوری کوشش کے ساتھ مسلم خواتین کے رجحانات بدل کر میڈیا کو خواتین کی تذلیل کا ہتھیار بنا رہی ہیں اور یوں عورت ایک بازاری چیز بنتی چلی جا رہی ہے۔
مغرب کی چکاچوند سے مرعوب خواتین کو اگر اسلام کی طرف سے عطا کردہ حقوقِ نسواں کا چارٹر صحیح معنوں میں دکھا دیا جائے تو وہ اسلام ہی کو اپنی پناہ گاہ خیال کریں گی۔
مغرب کے اس پوشیدہ حملے سے خواتین کو محفوظ رکھنا یقیناً امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے، لہذا موجودہ دورِ زوال کے درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر خواتین کے کردار کی اہمیت اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کا اِحساس دلانے کے لئے خواتین میں اسلامی این جی اوز کا قیام ضروری ہے تاکہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی ان کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ اسی صورت اصلاحِ احوال، اِحیائے اسلام اور تجدیدِ دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس شعور کی بیداری کے لئے اسلامی این جی اوز کا قیام خواتین کو معاشرے میں باعزت مقام دلا سکتا ہے؟
ووٹنگ میں حصہ لیں اور جواب پر کلک کر کے اپنی رائے سے نوازیں۔ شکریہ
_________________
Bookmarks