السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
پشاور کے آئی ایس آئی دفتر پر خودکش حملہ ہوا تھا یا کہ اس کے اندر دھماکہ ہوا تھا ۔۔
تمام دنیا میں یہ دیکھایا گیا
تفصیلات کے مطابق صبح چھ بجکر 40 منٹ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا شہ زور ٹرک کو خیبر روڈ پر واقع آرمی سٹیڈیم سے ملحقہ آئی ایس آئی کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کی عمارت سے ٹکرانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت فائرنگ سے خودکش حملہ آور نے گاڑی کو عمارت کے
باہر ہی دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا .
-----------------
آپ کو اگر پتہ ہو تو جہاں پر دھماکہ ہوتا ہے ، چاہے نصب شدہ ہو یا کہ گاڑی میں، وہاں پر کافی گہرا گھڑا بناتا ہے ۔
میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ جب گاڑی کو عمارت کی دیوار کے باہر ہی دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تو گھڑا باہر کی بجائے اندر کیوں پیدا ہوا ؟
دوسرا سوال ۔۔ پولیس کے اعلیٰ افسران حتیٰ کہ ڈی آئی جی " افتخار صاحب " جو کہ آج کل مالاکنڈ میں پوسٹنگ پر ہے ، کو اندر جانے نہیں دیا(بقول اس کے بیٹے کے ) ۔۔۔۔ کیوں ؟ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تیسرا سوال ۔۔۔ عمارت کے چاروں طرف لاتعداد سی سی ٹی کیمریں لگے ہوئے ہیں ، کی ریکارڈ شدہ ویڈیو (جو کہ بقول ان کے محفوظ ہے)کو کیوں پولیس افسران اور میڈیا کو نہیں دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں ؟ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/
اب مجھ سے یہ نہ پوچھنا کہ آیا یہ گاڑی یہاں پر تیار کی جاتی ہے۔
اور کہاں اور کس مقصد کے لیے تیار کی جاتی ہے ۔
سوچنے کی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Bookmarks