انڈسٹریز کی پیداواری صلاحیت کے اضافہ کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لئے گئے
اسلام آباد۔ پاکستان سمال انڈسٹریز کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے جدید سافٹ ویئرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ یہ سافٹ ویئرز ریڈی میڈ گارمنٹس، ہوزری، آٹو پارٹس، ٹیکسٹائل پراسیسنگ یونٹ اور سرجیکل آلات کی تیاری میں استعمال ہونگے۔ ان سافٹ ویئر کی تیاری سے 250انڈسٹریل یونٹس کو فائدہ ہو گا۔ یہ سافٹ ویئر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ممبر کمپنیوں نے تیار کیا ہے ۔جسے ان سافٹ ویئر کی تیاری میں پاکستان ایسوسی ایشن فارآٹو میٹو پارٹس اینڈایسسریز کاتعاون حاصل تھا۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مکمل کمپپوٹرائزڈ کرنے کیلئے مختلف سافٹ ویئر تیار کر رہا ہے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق سمال انڈسٹریز کے فروغ کیلئے چار طرح کے سافٹ ویئر تیار کئے گئے ہیں۔ جس سے چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ اور سمال انڈسٹریز میں ان سافٹ ویئر کے استعمال سے انڈسٹریل یونٹس کی پیدا واری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کم وقت میں زیادہ پیدا وار حاصل کی جاسکے گی۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق سافٹ ویئر کے استعمال سے انڈسٹریز میں پیداواری وقت 87فیصد کمی ہوگی۔ سمال انڈسٹریز میں یہ سافٹ ویئر لاگت میں کمی کا باعث بنیں گے جس کی وجہ سے سن صنعتوں کے منافع میں اضافہ ہو گا۔ ابتدائی طور پر یہ سافٹ ویئرز پاکستان ایسوسی ایشن فار آٹو میٹو پارٹس اینڈ ایسسریز کے 15ممبر انڈسٹریل یونٹس میں استعمال کیاجائیگا۔ جس کے بعد یہ سافٹ ویئر تمام 250یونٹس کو بغیر کسی لاگت کے دیا جائیگا۔ جبکہ دوسرے انڈسٹریل یونٹس اس سافٹ ویئر کو معمولی لاگت دے کر حاصل کر سکیں گے۔ سمال انڈسٹریز انٹر پرائز کا بزنس سپورٹ فنڈ ان یونٹس کو اس مد میں 50فیصد فنڈنگ بھی کریگا۔ سافٹ ویئرکاکامیاب تجربہ لاہور میں واقع صنعتی یونٹ کورتک انڈسٹریز میں کیا گیا ہے اب یہ یونٹ مکمل طور پر اس سافٹ ویئر کے تحت چل رہا ہے۔
Bookmarks