لاہور…لالی وڈکے سینئرفنکاروں اورڈائریکٹرزپرمشتمل ایک وفدنے گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے،،جس میں وفدنے انہیں فلم انڈسٹری کی مشکلات سے آگاہ کیاہے۔صدرسے ملنے والے وفد کی قیادت سینئر اداکار مصطفیقریشی نے کی ،فلم ڈائریکٹراسلم ڈار،اداکارہ ریمااوربہار بیگم بھی وفدمیں موجودتھیں، وفد نے صدر آصف زرداری کو فلم انڈسٹری کی مشکلات بتائیں اورانہیں لالی وڈکی ضروریات سے آگاہ کیا۔صدر نے انہیں اس حوالے سے ایک یادداشت پیش کرنے کی ہدایت کی ،ذرائع نے بتایاکہ صدرکو یہ یادداشت بیس جنوری کوپیش کردی جائے گی۔
Bookmarks