اسلام آباد… اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت65روپے 11پیسے میں6روپے دس پیسے کے اضافے کے بعد 71روپے21پیسے ہو گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت64روپے60پیسے ہو گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 71روپے89پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے97پیسے کے اضافے کے ساتھ61روپے7پیسے مقرر کی گئی ہے۔ایچ او بی سی کی نئی قیمت86روپے84پیسے مقرر۔ذرائع کئے مطابقپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے اکثر پیٹرول پمپس نے تیل کی فروخت روک دی ہے۔
Bookmarks