السلام علیکم۔
میں ڈائل اپ کنکشن استعمال کر رہا ہوں،اسی کی وجہ سے ایک تجویز ذہن میں آئی ہے۔ اگر اس پر عمل کرنا ممکن ہو تو مجھ جیسے بہت سے ساتھیوں کا بھلا ہو گا۔
تجویز: اکثر ٹیوٹوریلز اور نئے تھریڈز میں تصویری اردو استعمال ہوتی ہے،جو امیج کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس کو کھلنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ بلکہ بعض اوقات تو تھریڈ یا ٹیوٹوریل کی تمام تصاویر کھلتی ہی نہیں ہیں۔
اگر تھریڈ بھیجنے یا ٹیوٹوریل لکھنے والوں کے لیے ہدایت ہو کہ وہ بجائے اِن پیج کے ایم ایس ورڈ میں ٹیکسٹ لکھ کر یہاں پیسٹ کر دیا کریں تو میرے خیال میں بہت بڑا کام ہو گا۔ چونکہ اردو تھریڈ یا مختلف ٹیوٹوریلز بڑی آسانی سے ایم ایس ورڈ میں جمیل نستعلیق یا علوی نستعلیق فانٹ استعمال کرتے ہوئے لکھے جا سکتے ہیں۔ جہاں واقعی کسی تصویر کی ضرورت ہو وہیں تصویر شامل کی جائے۔ امیج کی نسبت اردو تحریر کو ایڈٹ کرنا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔
اس طرح فورم پر تصاویر کا غیر ضروری بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ اور ڈسک سپیس بھی تصاویر کی نسبت بہت کم استعمال ہو گی۔
امید ہے اس سلسلے میں آپ ضرور کوئی قابلِ عمل صورت نکال لیں گے۔
والسلام
Bookmarks