حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر کرچی سےگرفتار
حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر امان اللہ محسود کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولوی امان اللہ محسود کو کلفٹن کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ امان اللہ محسود کی گرفتاری کے لئے سندھ اور وفاقی حکومت کے خفیہ اداروں نے ملکر کارروائی کی۔ مولوی امان اللہ محسود امریکا کو مطلوب دس اہم افراد میں شامل ہے۔
واضح رھے امریکا دو سال سے امان اللہ محسود کی ہلاکت کا دعویٰ کررہا ہے۔
Bookmarks