لندن ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کی شادی کے بعد خوشگوار زندگی فالج کے خدشات کو کم کردیتا ہے بہ نسبت ان لوگوں کے جن کی شادی کے بعد کی زندگی خوشگوار نہیں ہوتی یاجو افراد تنہا زندگی گزارتے ہیں۔ ایک بین الاقوامی ادارے کے تحت ہونی والی اس تحقیق میں 10ہزار59 سول سرونٹ اور کونسل ورکرز کے مطالعاتی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جن کی زندگی شادی کے بعد خوشگوار نہ تھی یا ایسے افراد جو تنہا زندگی گزار رہے تھے، ان میں فالج کے 64فیصد خدشات پائے گئے۔سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے افراد میں فالج کے خدشات کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے مرض کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔اس تحقیق میں ان افراد کی سماجی سطح،موٹاپا، بلڈ پریشر، سگریٹ نوشی اور خاندان کے حجم کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور امراض قلب کو بنیاد بنایا گیا تھا تاہم اس تحقیق خواتین کو شامل نہیں کیا گیا ۔
Bookmarks