love_wisher said:
assalam o aliakum
i m aftab ahmed muje computer graphic and design ka cours karna hia hyd se kia koi bahi muje batae ga kitne month ka coruse ha kitni fee hogi plz tell me thanks
میرے بھائی گرافکس ڈیزائن ہر انسٹی ٹیوٹ کی فیس الگ الگ ہوتی ہے زیادہ بہتر ہوگا کے آپ گورنمنٹ کے کسی مستند ادارے ہی سے اس کورس کو کرلیجئے یعنی آپ سنڈے کا جنگ ضرور چیک کیا کیجئے اس میں ایسے کورسز کے بارے میں بہت سارے اشتہارات آتے ہیں تو جو آپ کو اچھا لگے یعنی آپ کے لئے اچھا ہو وہاں پر فون کرکے فیس وغیرہ کے لئے معلومات حاصل کرلیجئے ویسے تو تین مہینے سے لے کر سال بھر کا کورس ہوتا ہے زیادہ اچھا ہوگا کے آپ ایک سال کا فل ڈپلومہ ہی کرلو کیونکہ تین مہینے یا چھ مہینے کا سرٹیفیکٹ کورس ہوتا ہے ان کورسز میں بہت سارے سافٹ ویئر شامل ہوتے ہیں جو ٹاپ سافٹ ویئر ہے وہ ایڈوب فوٹوشاپ،کورل،فری ہینڈ،الیسٹریٹر وغیرہ ہوتے ہیں ان سب پر آپ کو مہارت حاصل کرنا ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ بہت اچھا ہوگا اگر آپ خود بھی آن لائن ان مضامین کے بارے میں گوگل سرچ پر سرچ کروالیں یاد رکھئے گا کہ آپ خود سے سب کچھ سیکھ سکتے ہیں لیکن کسی نہ کسی استاد کے ہونے سے آپ سب کچھ سیکھنے کے ساتھ ساتھ بہت خوب سیکھ جائیں گے،امید ہے آپ کو اپنے سوال کا تسلی بخش جواب مل گیا ہوگا اگر کچھ کمی ہو تو ضرور بتائیے گا میں کوشش کرونگا کے آپ کو اورسمجھا سکو
Bookmarks