دفتر کا مالک اپنے کمرے میں مصروف تھا کہ اس کا ملازم آکر کہنے لگا
جناب باہر ایک شخص بیٹھا ہے جو کہہ رہا ہے کہ اس نے پچھلے چار دنوں سے کچھ نہیں کھایا
ارے جلدی سے اندر لاؤ مالک نے کہا
میں اس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ چار دن کچھ نہ کھائے بغیر کس طرح زندہ ہے
جناب وہ کس لئے نوکر نے پوچھا
مالک بولا: اگر اس نے معقول وجہ بتا دی تو ہم بھی اس پر عمل کر کے ایک مہینے کے لئے سٹاف کی تنخواہ روک
لیں گے۔
استاد( چھوٹو سے ) بتاؤ آسمانی بجلی اور زمین کی بجلی میں کیا فرق ہے
چھوٹو: فرق صرف اتنا ہے کہ آسمانی بجلی کا بل نہیں دینا پڑتا
ایک ڈاکٹر نے بڑا عجیب اشتہار اخبار میں شائع کروایا
اشتہار یوں تھا
جو مریض میرے علاج سے تندرست نہ ہو میں اس کے جنازے کا نصف خرچہ دینے کا زمہ دار ہوں
مالک( نوکر سے ) کیا تمیں جانوروں سے پیار ہے
نوکر ہاں جناب خاص طور پر فرائی مرغ سے
ایک عورت چھت پر بیٹھی تھی مچھروں سے تنگ آکر وہ نیچے کمرے میں آئی جونہی وہ بیٹھی سامنے سے جگنوآیا
جگنوکو دیکھ کر عورت کہنے لگی
اے ظالمومیرے پیچھے لالٹین لے آئے ہو
لاسلکی
Bookmarks