السلام و علیکم دوستو
آپ لوگوں کے لئے قرآنی وظائف کا سلسلہ شروع کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔
اس تھریڈ کو انشا اللہ پابندی سے اپڈیٹ کیا جائے گا اس لئے آپ احباب ہر دو چار دن بعد اس پر ایک نظر ضرور ڈال لیا کریں شاید کوئی کام کی بات مل جائے یا کوئی ایسی بات نظر آجائے جس سے کسی اور کو فائدہ پہنچ جائے، اور ہم سب کے اجر و ثواب کا باعث بن جائے۔
یہاں پیش کئے جانے والے ذیادہ تر اوراد و وظائف روزآنہ شایع ہونے والے اخبارات سے اخذ شدہ ہوں گے۔
ایک اہم بات کہتا چلوں کہ ان وظائف وغیرہ کی حیثیت اور اہمیت اُسی صورت میں ہوگی جب ہم بنیادی فرائض کی پابندی کریں گے مثلا نماز: ورنہ فرائض سے غافل ہوکر صرف وظیفوں کے چکر میں پڑے رہنے سے مطلوبہ نتائج کا حصول مشکل ہوتا ہے۔
اللہ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
Bookmarks