ایک ایسے ہی ضدی اور ہٹ دھرم صاحب کو مناظرہ کرنے کا شوق تھا
ایک دن کسی کو مناظرے کا چیلنج کردیا اور ساتھ میں ہارنے پر دو لاکھ کی رقم ادا کرنے کا وعدہ بھی کیا
جبکہ یہ مناظرے کے شوقین صاحب کا فی غریب تھے
ان کی بیوی نے جب یہ سنا کہ موصوف ہارنے پر دو لاکھ ادا کرنے کا وعدہ کر آئے ہیں
تو وہ اپنے میاں پر کافی غصہ ہوئی اور کہا میاں یہاں کھانے کو پیسے نہیں اور تم ہارنے پر دو لاکھ ک رقم کا وعدہ کرآئےہو
دو گے کہاں سے
تو وہ صاحب کہنے لگے اری بے وقوف میں نے ہارنے پر دو لاکھ کا وعدہ کیا ہے
جب ہاروں گا تب دو لاکھ دوں گا
میں نے ہا رکب مانی ہے
یعنی سامنے والا لاکھ دلائل دیتا رہے
لیکن جب فریق مخالف ٹھا ن لے کہ میں نے ہار نہیں ماننی
تو پھر واقعی ایسے شخص کو کوئی نہیں ہرا سکتا
اور نہ ہی کوئی جواب دے سکتا ہے
احسن صاحب درست فرما رہیں ہیں کہ ان کی بہت سے لوگوں سے بات ہوئی
لیکن کوئی بھی انہیں جوابات نہیں دے سکا
Bookmarks