السلام علیکم دوستو
یورپ میں شدید برفباری اور
سرد موسم کی وجہ سے سینکڑوں
منسوخ پروازیں اور ٹرینیں
بحال نہ ہونے کی وجہ سے
ہزاروں مسافروں کی مشکلات
میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔
لندن کے ہتھرو ایر پورٹ پر
ساڑھے تین لاکھ مسافر پھنسے
ہوئے ہیں۔ مسافر نہ یہاں سے
جا سکتے ہیں اور نہ تمام
پروازیں یہاں اتاری جارہی
ہیں۔
ہتھرو ایر پورٹ پر تیزی سے
برف ہٹانے کے علاوہ پروازوں
کے لیے رات کےکرفیو میں بھی
نرمی کردی گئی ہے تاکہ کئی
دنوں سے ہزاروں پھنسے ہوئے
مسافروں کو بھیجا جاسکے۔
تاہم برٹش ایر ویز کے حکام نے
مسافروں سے کہا ہے کہ کرسمس
تک تمام مسافروں کو اُن کی
منزلوں تک پہنچانا شائد ممکن
نہیں ہوسکے گا۔
ادھر بر سلز میں برف صاف کرنے
والا کیمکل مواد ختم ہوجانے
کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
کردی گئیں جن سے مسافروں کی
مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا
ہے۔
Bookmarks