﷽
اسلام وعلیکم
اُمید ہے کہ تمام احباب بخیروعافیت ہونگے
کیا کوئی ہنر مند یہ بتا سکتا ہے کہ "کلک اور ورڈ آفس "میں کیا ہوا کام کورل ڈرا میں کس طرح مووکیا جاسکتا ہے
﷽
اسلام وعلیکم
اُمید ہے کہ تمام احباب بخیروعافیت ہونگے
کیا کوئی ہنر مند یہ بتا سکتا ہے کہ "کلک اور ورڈ آفس "میں کیا ہوا کام کورل ڈرا میں کس طرح مووکیا جاسکتا ہے
w/salam....
kelk se pdf ki file ban rk layen....den corel me open kr k dekh lein...
ms word se jab corel me urdu txt late hyn tu kch word aa rhe hyn or kch nhi......
word me tu direct copy paste krein.............kelk ka mene try nhi kiya....photohsop k lye tu pdf ki file bnti hy....
inpage use krein.....
محترم بھائی برا نا منائے گا آپ سے ایک درخواست ہےکہ اگر آپ کو خود صحیح نہیں معلوم تو اپنا اور میرا وقت برباد مت کریں
فائل کو کورل ڈرا میں موو کرنے کا مطلب ہےکہ اُس پر کورل ٹولز کے زریعے کام کیا جاسکے لیکن جو طریقہ آپ بتا رہے ہیں وہ میں استعمال کر چکا ہوں اس طریقے سے ورڈ سے کاپی پیسٹ کئی ہوئی چیز پر کورل ڈرا میں تبدیلیاں نہیں ہوتیں
پلیز کوئی ہنر مند توجہ دے
بھائی یہ فورم ایک فیملی فورم ہے جہاں پر سب لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
جس کو جتنا آتا ہے اتنا وہ آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔
کیونکہ آئی ٹی دنیا پر تمام ممبر کوئی سپیشلسٹ نہیں ہیں۔
ہر کسی کو جتنا آتا ہے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اب کوئی آپ کی مدد کر رہا ہے تو آپ اس کو کہتے ہیں کہ تمہیں آتا نہیں، یہ تو غلط بات ہوئی نا۔
امید ہے کہ آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے اور برا نہیں منائیں گے۔
شکریہ
وعلیکم السلام
آپ اپنا آرٹ ورک کلک میں بنالیں
پھر فایل مینو میں جائیں اور سیوو پر کلک کریں
فایل کے نام لکھنے کے نیچے فایل ٹایپ میں امیج سیلیکٹ کریں
پھر فایل کا نام لکھ کر سیوو کردیں
ایک باکس بنا ہوا آئے گا
اس میں امیج ٹائپ میں ۱۶ آشاریہ ۷ ملین کلرز سیلیکٹ کرلیں
امیج فارمیٹ میں ای ایم ایف سیلیکٹ کریں اور سیوو کردیں
اب اس ای ایم ایف فایل کو کورل ڈرا میں ڈریگ کرکے لے آئیں
آپ کا آرٹ ورک کورل میں آچکا ہے
اور ایم ایس ورڈ کے لیے فایل کو پی ڈی ایف میں سیوو کریں
اور اس پی ڈی ایف کو کورل ڈرا میں اوپن کرلیں
اس کے علاوہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ورڈ سے تمام ٹیکسٹ کاپی کریں اور پھر کورل ڈرا میں ٹیکسٹ باکس بنایئں
اور اس میں پیسٹ کردیں
اسلام وعلیکم محترم
سر جی میرا مقصد ہرگز کسی کو دکھ پہنچانا نہیںتھا چونکہ عمیر بھائی اپنا قیمتی وقت اس جانب صرف بھی کر رہے تھے اور اس کا فائدہ بھی نہیں ہو رہا تھا اس وجہ سے میں نےکہا کہ آپ اپنا وقت برباد مت کریں
البتہ اگر میری اس تحریر سے کوئی دوسرا مطلب نکل آیا ہے تو میں معافی چاہوں گا
اور آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے توجہ اس جانب مبزول کروائی
سکپر بھائی
توجہ دینے کا شکریہ میں دونوں تجربات کر کےدیکھتا ہوں نتیجےکےبارے میں ضرور آگاہ کروں گا مہربانی کر کے اُس وقت تک تھریڈ کلوز نہ کیا جائے شکریہ
http://www.itdunya.com/showthread.ph...highlight=kelk
بھائی یہ میرا پوسٹ ہے یہاں میں نے اپنی کلک کی پرابلم رکھی ہے ۔ آپ اس کو دیکھ کر اس کا کوئی حل بتائیں
Bookmarks