صرف دو کلاس کے جی 1 اور کے جی 2 ، ایک پلے ایریا ایک آفیس روم ھوگا۔ دو ٹیچر جو کہ خواتین ہی ہونگی، ایک ماسی اور آفیس کلارک جو کہ میل کا آپشن ہے۔ 3 سے 4 سال کے بچوں کو ک ج 1 اور 4 سے 5 سال کے بچوں کو ک ج 2 میں داخلہ ملے گا۔ ہر کلاس میں 20 سے 25 شاگرد ہی ہونگے زیادہ نہیں۔ ایجوکیشن ہیلپ کے سیکشن میں تہریڈ پوسٹ کرنے کا مقصد ان چند سوالات میں ہے۔
1- کیا کلاسس دو ہی ہونے چاہیے یا ایک اور کلاس پلے گروپ کی بہی ہونا چاہیے؟
2- ک ج 1 کا سیلیبس اور ک ج 2 کا کورس کیا ہونا چاہیے؟
3- کس طرح کی ایکٹیوٹی ہونی چاہیے؟
4- والدین کو کتنا اور کیسے انوالو کیا جاۓ؟
5- میوزک یا الیکٹرونک آلات کی کوئی سپورٹ؟ جو فاۂدہ مند بہی ہو فضول خرچ نہیں؟
6- چارٹ اور بینرز کیسے ہوں؟
7- کوئی اردو یا سندہی ویب سائیٹ جہاں سے مواد مل سکے؟
8- امتحان کا طریقہ کار؟
9- بچوں کی دلچسپی کا سامان؟
10- کوئی اور مشورہ جو آپ کی نظر میں اہم ہو؟
11- سیلف ایوالیوایشن؟
ہم یہ اسکول تعلیم کے فروغ کے لئے کہولنا چاہتے ہیں بزنس کے لئے نہیں۔ مگر ہمارے پاس لمیٹڈ بجٹ ہے جو پیسہ ملے گا اس سے اسکول کے اخراجات اور تنخواہ ہونگی، ہم صرف بنی ہوئی بلڈنگ رینٹ پر لے رہے ہیں۔ باقی ہر چیز ہمیں ارینج کرنی ہوگی۔
Bookmarks