السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے دوستو! میں آپ تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں
کہ آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی سے میں نے فورم پر کچھ کام کیا
اور اس کی وجہ سے مجھے رینک ملا اور اس کے بعد اتنے بڑے فورم پر انٹرویو ہوا۔۔
اس انٹرویو میں حصہ لینے والے تمام دوستو کا بہت بہت شکریہ
خاص طور پر
شہزاد بھائی، حماد بھائی، سیف اللہ بھائی، غالب (فردوس)اعوان بھائی، میر صاحب، محترم اسماء منیر صاحبہ، محترمہ ایف 16 صاحبہ، توقیر بھائی، سلطانہ صاحبہ، عیشا صاحبہ اور دوسرے تمام ممبرز کا جنہوں نے اس انٹرویو کو وقت دیا۔۔۔بہت بہت شکریہ
دوستو! آخر میں ایک بات کہ
اس فانی زندگی میں رہتے ہوئے ہمیشہ دائمی زندگی کو ہر وقت ہر پل ہر لمحہ یاد رکھیں۔۔ اور اس دائمی زندگی کے لئے جتنی بھی ہوسکے اتنی تیاری کیا کریں۔۔۔ فانی زندگی کے لئے اتنا کرنا جتنا یہاں رہنا۔۔ اور دائمی زندگی کے لئے اتنا کرنا جتنا وہاں رہنا۔۔
فانی زندگی میں رہتے ہوئے اپنے اردگرد رہنے والے بے کس ، مجبور، لاچار اور ضرورت مند لوگوں کا بہت خیال رکھا کریں۔۔
کیونکہ کہا جاتا ہے کہ۔۔۔
عبادت سے جنت ملتی ہے
اور خدمت سے خدا ملتا ہے
اللہ تمام دوستو کو دین ودنیا کی ہر طرح کی مسرتیں عطا فرمائے۔۔
اس گنہگار بندے کے لئے بھی دعا کرنا
جب تک زندگی رہے ایمان کی سلامتی کے ساتھ رہے
اور جب زندگی ختم ہو تو ایمان کے ساتھ ختم ہو۔۔
وصلی اللہ علی سیدنا محمد وعلی الہ واصحابہ واہل بیتہ وسلم تسلیما
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سفیان بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی گوناگون مصروفیات میں سے وقت نکال کر انٹرویو دیا اور پھر الٹے سیدھے سوالات کے جس خندہ پیشانی سے جوابات دیئے وہ ہمارے لیے ایک مثال ہیں، آپ نے واقعتا ایک مثالی ممبردوست بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے کہ کسی موقع پر بھی آپ برہم نہیں ہوئے کسی بات کا برا نہیں منایا۔۔۔ انٹرویو میں آپ کو تنگ کرنے ، ہلہ گلہ کرنے کے لیے سوالات پوچھے گئے تھے جن کا مقصد صرف آپ کے بارے میں جاننا اور کچھ ہلہ گلہ تھا آپ کو اگر میری یا کسی بھی ممبر کی کوئی بات سوال برا گزرا ہوتو میں اپنی اور سب کی طرف سے معذرت خواہ ہوں آپ یقننا ہم سے رتبے میں بڑے ہیں کہیں بھی مقصد یہ نہیں رہا کہ آپ کو تنگ پریشان کیا جائے۔۔۔۔
کہتے ہیں کہ ایک انسان کے دل میں جتنی محبت دوسرے کے لیے ہوتی اللہ پاک دوسرے کے دل میں بھی اتنی ہی محبت پیدا فرمادیتے ہیں آپ سے تو صرف فورم کی حد تک ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی تک کی بات چیت وغیرہ اس محبت کا واضح ثبوت ہے اور اس پہ میں اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ آپ جیسے صاحب علم دوست عطاء ہوئے۔۔۔
میں شکریہ ادا کرتا ہوں ان سب کا جنھوں نے یہاں پوسٹ کیں ، سوالات کیئے۔۔۔ اور اس انٹرویو کو آئی ٹی دنیا کا یاد گار اور تاریخ ساز انٹرویو بنایا، پوسٹ سے لے کر ویو اوراٹیچمنٹ سے لے کر سوالات تک ہر لحاظ سے ریکارڈ ساز انٹرویو ثابت ہوا اور یہ آپ سب کی سفیان بھائی سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔اللہ پاک ہمارے دلوں میں ایسی محبت صدا قائم ودائم رھے ۔۔۔۔
حماد بھائی کا سیفی اللہ کا ، غالب کا ایف سولہ کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ کہ آپ لوگوں نے سفیان بھائی کی خوب خبر لی اور بہت اچھے سوالات کیےاور انٹرویو کا چار چاند لگائے۔۔۔۔
آخر میں سفیان بھائی کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
میں نے حماد پاجی کو پی ایم کیا تو ہے وہ آگئے اور ہمارے ساتھ دو لائنیں شئیر کردیں تو پھر انٹرویو کو کلوز کردوں گا۔۔۔
میری گذارش ہے کہ حماد بھائی، سیف اللہ بھائی، غالب اعوان بھائی، اسماء منیر اور ایف سولہ ان ممبرز کو خاص طور پر موقع دیا جائے کہ وہ آخر میں دو دو لائنز پوسٹ کردے۔۔ اگرچہ اس کے لئے ایک آدھ دن کے لئے انٹرویو جاری رکھنا پڑے
یہ میری درخواست ہے
گر قبول افتد زہے عزونصیب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
شروع کرتا ہوں اس پروردگار کے نام سے جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے
سب سے بہلے میں شہزاد بھائی کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے مولوی صاحب کی خوب خبر لی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ خبر دنڈوں سوٹوں سے نہیں بلکہ سوالات سے دس من کے بورے کے ساتھ لی
اس کے بعد نیم حکیم صاحب جو آج کل انٹرویو کے بعد کشتے کھانے میں مصروف ہیں اور مزے لے رہے ہیں
مولوی صاحب نے ویسے اپنی صحت سے زیادہ کام کیا ہے
اور اس کے بعد آتے ہیں حماد پاجی کی طرف جنہوں نے بھی مولوی صاحب کی ناک میں صحیح دم کر رکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر غالب مکان پاجی ان کی تو گلیں چھڈیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر اس کے علاوہ باقی سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتےہیں
جیو جی جیو مولوی صاحب
جیو جی شہزاد پاجی صاحب
باقی سب جیو لیکن اپنے خرچے تک
کوئی غلط لکھا گیا تو معافی مانگ لینا
والسلام
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مولوی صاحب کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ، جن کے ساتھ جذباتی حد تک خود بخود ہی اُنسیت پیدا ہو جاتی ہے، دل اُن کی طرف مائل ہونا شروع ہو جاتا ہے، اُن کے بارے میں باتیں پڑھنا، اُن سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔
یہاں پر بہت سے ایسے دوست موجود ہیں۔ جن پر کسی دُنیاوی غرض سے نہیں بلکہ اُن کا دینی اور اخلاقی علم اور رویہ اُن سے ملنے جلنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ یہاں پر اُن لوگوں میں خاص طور پر شہزاد بھائی، فصیح الدین بھائی، قاری حسان بھائی قابل ذکر ہیں۔
سفیان بھائی کے بارے میں کچھ تھریڈز میں پڑھا۔ پھر ایک دو تھریڈز میں ان کے اپنے کمینٹس پڑھے۔ معلوم ہوا کہ نہ صرف یہ ایک علم کا سمندر اپنے دل میں رکھتے ہیں بلکہ ایک زندہ دل دوست بھی ہیں۔ یہی دو کوالٹیز مجھے یہاں آنے پر مجبور کرتی رہیں۔
میں اس فورم پر چند وجوہات کی بنا پر دو ہزار نو کے بعد سے زیادہ وقت نہیں دے پایا۔ دو ہزار نو میں ہی میری پوسٹس نو ہزار سے اوپر نکل چُکی تھیں۔ مگر فور فیگرز سے فائیو فیگرز کی سمت معمولی سا فاصلہ بھی کراس نہیں ہو رہا تھا۔
اس تھریڈ میں تو میں نے تنہا ہی چھ سو سے زائد پوسٹس کر چھوڑیں، اسی سے معلوم ہو جاتا ہے کہ میرے لئے کتنی اُنسیت پیدا ہو گئی تھی سفیان بھائی کے ساتھ۔
میری دعا ہے کہ اللہ ان کے علم اور حلم میں مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اور ہم نالائق لوگ ان کی عالمانہ دعاؤں میں ہمیشہ موجود رہیں۔ ان کی شفقت کے حصول میں کبھی ناکام نہ رہیں۔ اللہ ان کی جان، مال، عزت، آبرو میں بھی اپنی رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے، اور انہیں وہ سب کچھ عطا فرمائے جس کی انہوں نے کبھی بھی تمنا کی ہو۔ آمین ثم آمین
سفیان بھائی
ماشااللہ بہت اچھا انٹرویو رہا آپ کا
کافی عرصے بعد کوئی ایسا انٹرویو ہوا جس میں ہر وقت چہل پہل دیکھنے کو ملتی رہی۔
بہت عرصے بعد اس سیکشن کی رونقیں بحال ہوئیں۔
آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ جہاں رہیں خوش رہیں۔
آمین
aslam o alikum
Bookmarks