میرے ساتھ والے ہمسائے جو ہیں ان کو میں کہتا ہوں "کل" والے ہمسائے۔ اور ساتھ والوں کے ساتھ والے ہمسائے جو ہیں ان کو میں کہا کرتا ہوں "پرسوں" والے ہمسائے۔
تو پا جی اب تو ونڈوز ایٹ کا الٹی میٹ اور اوریجنل ورژن آنے کو ہے عنقریب۔
پھر ونڈوز ایکس پی سے لے کر ونڈوز ایٹ تک کا رشتہ "پرسوں" والا ہو جائے گا۔ کیونکہ درمیان میں "کل" والی ونڈو یعنی ونڈو سیون جو موجود ہوگی۔
اس فاصلے کو کاٹنے کے لئے آگے بڑھئے۔ ہاں اگر آپ کے پاس اس طرح کا کمپیوٹر ہے جس طرح کا میرے پاس موبائل ہے، پھر خیر ہے۔
جس طرح میں آئی فون فور ایس کے پروگرامز کو تیتیس دس پر ٹرائے نہیں کر سکتا ، ہو سکتا ہے آپ، اسی طرح اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز سیون کو ٹرائے نہ کر سکتے ہوں۔
Bookmarks