Results 1 to 12 of 12

Thread: ملالہ کا آپریشن ’کامیاب‘، حملے کی عالمی مذم

  1. #1
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Exclamation ملالہ کا آپریشن ’کامیاب‘، حملے کی عالمی مذم

    Source bbcurdu.com
    part 1
    .................................................. .................................................. ..................
    سوات کے شہر مینگورہ میں طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی قومی امن ایوارڈ یافتہ چودہ سالہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کے کامیاب آپریشن کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
    صدرِ پاکستان نے انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک بھجوانے کا حکم دیا ہے تاہم ان کی منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔

    ادھر امریکہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادروں نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
    ملالہ یوسف زئی کو منگل کو مینگورہ میں مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔گولی ملالہ کے ماتھے میں لگی اور دماغ سےگزر کر گردن کی طرف گئی۔
    تحریک طالبان نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔طالبان ترجمان احسان اللہ احسان نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ ملالہ یوسف زئی طالبان مخالف تھیں اس لیے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔
    حملے کے بعد ملالہ کو سیدو شریف میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور لایا گیا اور اس وقت کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
    ہسپتال میں ملالہ کے ساتھ موجود ان کے رشتہ دار مبشر حسن نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ان کے دماغ کا آپریشن کیا گیا ہے جو کہ ڈاکٹروں کے مطابق کامیاب رہا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد فی الحال وہ دوا کے زیرِ اثر غنودگی میں ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملالہ کے جسم میں موجودگولی بھی نکال دی گئی ہے
    انہوں نے بتایا کہ ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کے بارے میں تاحال ان کے خاندان سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔
    پاکستانی صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا حکم دیا ہے جبکہ پی ٹی وی نے وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
    ملالہ پر حملے کی مذمت

    ملالہ یوسف زئی نے سوات میں طالبان کے وحشیانہ دور کے دوران فرضی نام سے ڈائری لکھ کر مزاحمت کی علامت بن گئی
    ملالہ یوسف زئی پر حملے کی عالمی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
    امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے کہا ہے کہ ’ہم ملالہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے۔‘
    انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں حقوق کی آواز اٹھانے والوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کو کن تکلیفوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
    انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی ایک اعلیٰ عہدیدار کاملہ حیات نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ملالہ نے اپنے حقوق کے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی طاقتیں جو پاکستان کو قرون وسطٰی میں لے جانا چاہتی ہیں، انہوں نے بندوق کے زور سے حق کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔
    پاکستان میں بھی ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ انتہا پسندی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے۔
    عمران خان نے سب سے پہلے ٹوئٹر کے ذریعے ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے اپنے چار ٹوئٹر پیغاموں میں ملالہ یوسف زئی کے علاج پر ملک اور بیرون ملک اٹھنے والے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش بھی کی۔

    عمران خان نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی بہادر بیٹی ہے جس نے جبر کے خلاف آواز اٹھائی۔
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر دونوں پر ہی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس واقعے کی شدید مذمت کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ملالہ سے ہمدردی اور محبت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
    ان کی جلد صحت یابی کے لیے نہ صرف لوگ ان ویب سائٹس پر آ کر دعائیہ پیغامات لکھ رہے ہیں بلکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور طالبان اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔
    ملالہ یوسفزئی نے سوات میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن سے قبل علاقے کے حالات پر بی بی سی اردو کے لیے ’گل مکئی‘ کے قلمی نام سے ڈائری لکھ کر شہرت حاصل کی تھی۔
    بعدازاں حکومتِ پاکستان نے انہیں سوات میں طالبان کے عروج کے دور میں بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر نقد انعام اور امن یوارڈ بھی دیا تھا۔ انہیں دو ہزار گیارہ میں ’انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز‘ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

  2. #2
    Black_Blood's Avatar
    Black_Blood is offline Senior Member+
    Last Online
    31st May 2021 @ 03:32 PM
    Join Date
    10 Jul 2012
    Location
    KHI
    Gender
    Male
    Posts
    240
    Threads
    21
    Credits
    1,043
    Thanked
    16

    Default

    nice

  3. #3
    faraz101's Avatar
    faraz101 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th August 2020 @ 11:06 AM
    Join Date
    03 Oct 2008
    Location
    mujhe khud nahin pata
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    1,318
    Threads
    48
    Credits
    1,198
    Thanked
    96

    Default

    ALLAH is masoom bachi ko aur in ki dost ko sehet ataa farmaye. aur is ko zindagi ki khushiyan ataa farmaye. Aameen

  4. #4
    adnan_aslam is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd February 2019 @ 04:23 PM
    Join Date
    13 May 2010
    Posts
    214
    Threads
    37
    Credits
    -1
    Thanked
    6

    Default

    Non-authentic and one-sided news.

  5. #5
    faraz101's Avatar
    faraz101 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th August 2020 @ 11:06 AM
    Join Date
    03 Oct 2008
    Location
    mujhe khud nahin pata
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    1,318
    Threads
    48
    Credits
    1,198
    Thanked
    96

    Default

    Non-authentic and one-sided news.
    still u can pray for both girls

  6. #6
    Sazub's Avatar
    Sazub is offline Senior Member
    Last Online
    11th September 2014 @ 10:38 AM
    Join Date
    09 Dec 2010
    Location
    خب&
    Gender
    Male
    Posts
    3,339
    Threads
    229
    Thanked
    412

    Default

    السلامُ علیکم
    محمد زیب بھائی آپ کا اپنا نقطہ نظر کہاں ہے
    جو تھریڈ کلوز ہو چکا اُس میں آپ ملالہ سے نفرت کرنے والے محسوس ہوئے اور یہاں سب سے بڑے خیر خواہ آپ دوسروں کی باتیں ہی کوڈ کریں گے کہ کچھ اپنا نظریہ بھی دیں گے؟؟؟

    آپ کےپچھلے تھریڈ "ملالہ تم بے گناہ بچی تو نہیں "میں ڈرونز کا جو تزکرہ ہوا کہ سوات پر ایک بھی ڈرونز نہیں ہوا تو سر یہ کس نے کہا کہ ملالہ ڈرونز کے خلاف بات کر رہی تھی ؟؟وہ تو بات کر رہی تھی تین سال پہلے جو آپ کا سوات آپ کی عمل داری سے نکل کر ظالمان کے ہاتھوں میں چلا گیا تھا وہ تو بات کر رہی تھی ظالمان کی سکولوں پر پابندی کی۔
    پلیز دوسروں کی باتوں کو پوسٹ کرنے سے پہلے کم از کم اتنا ضرور دیکھ لیں کہ کس بات کو کہاں سے جوڑ کر کیا صورت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  7. #7
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default

    Dear brother ye news or nuqta nazar hy bbc walo ka...
    May jub lekhonga os may link nhi hoga.

  8. #8
    coolcool1227's Avatar
    coolcool1227 is offline Advance Member
    Last Online
    4th August 2024 @ 03:04 AM
    Join Date
    23 May 2009
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    2,223
    Threads
    63
    Credits
    1,777
    Thanked
    139

    Default

    malala jaiasy kayei bechiyaan drown attacks ki nazar ho jati hein. Lakin media un ko highlight nahi kerta aur na hi awam un ko ehmoyat deti hei. aur malala ki defa awam ki yeh halat hei k us ki sehat yabi k liye duaoon ki taqreebat ho rehe hein. wha re humari qoum. Kindly is baat pe bhi gur farma lein k malala ka favourte politicians obama hei na k koi muslim. malala ko sirf use kiya gaya hein gustakhana film se attention hetanay k liye. Yeh sirf aur sirf eik drama hei, media aur awam ko woh bechay bechiyaan kyon nazar nahi aa rehein jo drown attack mein shaheed ho jate hein. Aakhir kyon?

  9. #9
    Aqeel jutt's Avatar
    Aqeel jutt is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd September 2014 @ 12:12 PM
    Join Date
    30 Jul 2012
    Location
    Sargodha
    Gender
    Male
    Posts
    433
    Threads
    21
    Credits
    930
    Thanked
    24

    Default

    Quote coolcool1227 said: View Post
    malala jaiasy kayei bechiyaan drown attacks ki nazar ho jati hein. Lakin media un ko highlight nahi kerta aur na hi awam un ko ehmoyat deti hei. aur malala ki defa awam ki yeh halat hei k us ki sehat yabi k liye duaoon ki taqreebat ho rehe hein. wha re humari qoum. Kindly is baat pe bhi gur farma lein k malala ka favourte politicians obama hei na k koi muslim. malala ko sirf use kiya gaya hein gustakhana film se attention hetanay k liye. Yeh sirf aur sirf eik drama hei, media aur awam ko woh bechay bechiyaan kyon nazar nahi aa rehein jo drown attack mein shaheed ho jate hein. Aakhir kyon?
    Full Agreed

  10. #10
    shaikhmubeen's Avatar
    shaikhmubeen is offline Senior Member+
    Last Online
    29th June 2015 @ 11:02 PM
    Join Date
    11 Jun 2009
    Location
    India
    Gender
    Male
    Posts
    509
    Threads
    26
    Credits
    0
    Thanked
    39

    Default

    سی ائی اے ایجنٹ طالبان کے بہروپ میں ملالہ اور والد کےہمراہ کئی مہینے رہا۔تصاویر منظر عام پر

    طالبان کا نشانہ بننےوالی سوات کی لڑکی ملالہ اور اس کے والد کی ایک اور تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ سی آئی اے کے ایک اہلکار ایڈم بی ایلاک کے ہمراہ دیکھی جاسکتی ہے حیرت انگیز طور پر اس تصویر میں ایڈم طالبان کے بہروپ میں نظر آرہا ہے۔ مصدقہ ذرائع کا دعوی ہے کہ ملالہ اور اس کے والد نے اس سی آئی اے ایجنٹ کو سوات آپریشن کے دوران اپنے ہمراہ رکھا تھا اور طالبان کے روپ میں اس خاندان کےہمراہ سوات بھر میں گھومتا رہا تھا۔ اسی سی آئی اے ایجنٹ کو سوات سےہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپوں کادورہ بھی کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایڈم بظاہر نیو یارک ٹائمز کے لئے کام کرتا ہے مگر اس کو ایران، اور پاکستان سے نا پسندیدہ قرار دے کر نکالا جا چکا ہے اور یہ ایک کھلا راز ہے کہ وہ سی آئی اے کے لئے کام کرتا ہے۔
    ملالہ کے بارے میں آخری خبریں آنے تک :
    ایک ایسا ذریعہ جس کی ملالہ کے کمرے تک رسائی ہے، اس کا کہنا ہے کہ ملالہ کا سر اور چہرہ بری طرح سوجا ہوا ہے اور چہرے سیاہ ہوچکا ہے۔ اور اسی باعث اس کی کوئی بھی تازہ تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس ذریعے نے جو کہ اپنا نام ظاہر کرنانہیں چاہتا کیونکہ وہ میڈیا سے بات کرنے کے لئے درکار اجازت کا حامل نہیں ہے، اسی حوالے سے مشہور عرب ٹی وی الجزیرہ نے بھی اپنی ذرائع سے یہی خبر دی ہے کہ ملالہ کی زندگی کے امکانات ختم ہورہے ہیں مگر اس کے باوجود سرکاری حکام حوصلہ شکن اعلان کرنے کے لئے فی الحال تیار نہیں ہیں۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ انہیں ملالہ کے کمرےمیں متعین ایک ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ لڑکی کا دماغ کام نہیں کررہا،چہرہ سیاہ ہو چکا ہے اور سر بری طرح سوجا ہوا ہے۔ ہر گزرتے لمحے اس کی زندگی ختم ہوتی جا رہی ہے۔

  11. #11
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default

    thread ko behes k lei nai bnya gia tha...closed...

  12. #12
    Waqar Rasheed's Avatar
    Waqar Rasheed is offline Advance Member
    Last Online
    17th October 2023 @ 07:18 PM
    Join Date
    13 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    12,751
    Threads
    610
    Credits
    301
    Thanked
    2647

    Default

    انفارمیشن شیئر کرنے کا بہت شکریہ زیب بھائی
    مگر مجھے لگتا ہے یہ سارا فیک ہے ۔ امریکہ کی ایک سوچی سمجھی پلیننگ
    باقی اللہ پاک سب پاکستانیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

Similar Threads

  1. مکہ کےانہدام کا ناپاک منصوبہ
    By imran sdk in forum General Knowledge
    Replies: 20
    Last Post: 12th November 2016, 03:25 AM
  2. طاقت کا امتحان .....سعادت علی منٹو
    By Nahid in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 23
    Last Post: 5th November 2016, 11:34 PM
  3. Replies: 12
    Last Post: 14th May 2015, 11:45 AM
  4. آزادی ۔۔۔
    By Resham in forum 14 August 2025.....Independence Day
    Replies: 2
    Last Post: 20th August 2012, 09:25 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 20th April 2009, 02:36 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •