Convert JPEG in High Resolution???
دوستو امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ہونگے۔ جناب جی میں نے آئی ٹی دنیا کے سرچ آپشن میں اپنا مسئلہ حل کرنے کے لیے بہت سرچ کی لیکن میرا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اس لیے ادھر مسئلہ شئیر کر رہا ہوں۔
دوستو میں آٹو کیڈ کا کورس کر رہا ہوں۔ میرے پاس کچھ تصویریں ہیں جن کے مطابق میں نے نقشہ جات بنانے ہیں لیکن ایک مسئلہ ہے کہ جب بھی اُن تصویروں کو بڑا کرتا ہوں تو اُن کے پکسلز پھٹ جاتے ہیں وہ
JPEG
فارمیٹ میں ہیں تمام تصویریں۔ میں سکرین شاٹ بھی دے رہا ہوں ۔
اب میرا مسئلہ یہ ہے کہ کیا کوئی ایساطریقہ ہے جس سے میں اُن تصویروں کو جب بھی بڑا(زوم) کروں تو اُن کے پکسلز نہ پھٹیں اور نظر بھی ٹھیک آئیں ۔ یا کوئی سوفٹ وئیر ہے تو وہ بھی بتا دیں کوئی لنک شئیر کر دیں تا کہ میں اپنا کام جاری رکھ سکوں۔
شکریہ امید ہے جس دوست کو پتہ ہو گا وہ میرا مسئلہ حل کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔
اللہ حافظ
[FONT="Georgia"][SIGPIC]REBEL[/SIGPIC][/FONT]
Bookmarks