آئی ٹی دنیا سیکھنے اور سکھانے کی دنیا
میں نے اس سیکھنے اور سکھانے کی دنیا سے بہت کچھ سیکھا ہے اور کم علمی اور کم فہمی کے باوجود جتنا میرے پاس تھا وہ اس کے ذریعے میں نے سکھایا ہے اس کے لیے میں آئی ٹی ڈی کے اونرز کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں تو کم ہوگا اگر میں نے آئی ٹی دنیا جوائن نہ کیا ہوتا تو شاید میں بھی آج اپنا فارغ وقت چیٹ رومز اور فیس بک پر ضایع کر رہا ہوتا۔
آئی ٹی دنیا کی ایک خاصیت یہ ہے کہ جو یہاں ایک بار آئے تو یہاں کا ہو کر رہ جاتا ہے میں کچھ اور فورمز میں ایڈمن(جو مجھے فرینڈلی ملا ہے میرا فورم نہیں ہے) سپر موڈیریٹر اور میرا کم سے کم رینک وی آئی پی ہے۔ مگر میں وہاں شاذ ونادر ہی جاتا ہوں جب کہ آئی ٹی دنیا پر میں بغیر کسی رینک کے ہوتے ہوئے بھی آتا رہتا ہوں۔ رینک کی بات اس لیے کر رہا ہوں کہ بندہ رینک کی وجہ سے ایک طاقت سی محسوس کرتا ہے اور جہاں پر اس کی زیادہ چلتی ہے وہاں پر زیادہ وقت گزارنا پسند کرتا ہے۔ لیکن آئی ٹی دنیا پر بندہ ایک دلی خوشی محسوس کرتا ہے جیسا کہ توقیر شیخ بھائی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آئی ٹی دنیا میری دوسری محبوبہ ہے۔ بالکل یہی بات ہے آئی ٹی دنیا ممبر کو محبوبہ کی طرح اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے اور میرے خیال میں یہ یہاں کے قابل ممبرز ہر ٹائم گہماگہمی اور ایک فیملی پاک صاف اور محبت بھرے ماحول کی وجہ سے ہے۔
اسی سیکھنے اور سکھانے کی دنیا میں مجھے بہت سے قابل، مخلص اور بھائیوں جیسے دوست ملے جیسے میرے غلطیوں کو بھی نظرانداز کرنے والے آفریدی بھائی، شہزاد اقبال بھائی، عمران بھائی(نیٹ رائیڈر)، خرم فاروق بھائی، محمد قاسم بھائی، توقیر شیخ اور بڑی بہن جیسی شفیق اور نرم دل فاطمہ آپی یہاں پر اور بھی بہت سارے ہزاروں دوست ہیں جن سے مجھے دلی محبت اور عقیدت ہے۔
میری طرف سے آئی ٹی دنیا منیجمنٹ، ٹیم ممبرز اور تمام ممبرز کو دل کی گہرائیوں سے آئی ٹی دنیا کی ساتویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو میری دعا ہے کہ یہ چمن ہمیشہ یونہی آباد رہے اور اس کو کسی کی نظر نہ لگے۔
Bookmarks