خرم بھائی سب سے پرانے دوست ہیں، اور سب سے قریبی بھی۔
شروع سے الحمد اللہ میں اور ملک بھائی ان کے مقام کو جان گئے تھے۔ آئی ٹی کے تھریڈز بھی اور دوسروں کی حوصلہ افزائی بھی۔
اور الحمد اللہ آج ان کو سپر موڈریٹر رینک پر دیکھ کر خوشی ہوئی۔
بہت بہت مبارک ہو قاسم بھائی کہ آپ دوبارہ سے نیلے ہو گئے۔ ماشاءاللہ بہت اچھا کام جاری رہا آپ کا پچھلے چند ماہ سے دوبارہ ایکٹیویٹی کے بعد۔
درویش بھائی آپ نے بھی مت مار دی آئی ٹی تھریڈز کی اور ڈیزائننگ تھریڈز کی لائن لگا کر۔ کیا کام کیا ہے آپ نے۔ واقعی نیلا رینک آپ بھی ڈیزرو کرتے تھے۔
ڈیگر بھائی کا کام موبائل سیکشن میں عرصہ دراز سے بہترین لگ رہا تھا مجھے بھی، خوشی ہوئی کہ وہ بھی ایکسپرٹ بن گئے ہیں۔ نئے تین ٹیم ممبرز کو بھی ڈھیروں مبارک ہو۔
وی آئی پیز لسٹ میں محسود بھائی سب سے زیادہ تو آپ کو رینک میں دیکھ کر خوشی ہوئی یقین جانیں۔ دلی خواہش تھی آپ کو دوبارہ رینک ہولڈر لسٹ میں دیکھنے کی۔ اور میری دعا (اور ایک تمنا ) ہے کہ آپ کو نیلے رنگ میں بھی جلد ہی دیکھوں۔ آمین۔ ثم آمین۔
ڈیسینٹ آئی سسٹر آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ اسی طرح ترقیوں کی منازل طے کرتی جائیں، اور رونا بند کر دیں۔ باقی نئے وی آئی پیز جیسے اکرام، سعد بھائی، خانی بھائی (ویلکم پا جی)، زارا، عدین، عینی وغیرہ کو پیلے زون میں غیر پیلے ممبر کی طرف سے موسٹ ویلکم۔
اس کے علاوہ تمام وی آئی پیز کو مہندی رنگ کی آئی ڈی کی بہت مبارک ہو۔
سب نئے رینک ہولڈرز سے ہی اللہ مجھے بھی سیکھنے کی بھی توفیق دے۔ آمین۔ ثم آمین۔
سب ہی شاد و آباد رہیں، مگر اپنے اپنے خرچے پر۔
مگر مجھے نہیں پتہ۔
مجھے سب سے فرداً فرداً ٹریٹ کھانی ہے۔
خود بتا دیں کس کس انداز سے دیں گے۔
جو آپ کے لئے بھی آسان طریقہ ہو اور میرے لئے بھی۔
مذاق نہیں، سیریس ہوں میں۔
Bookmarks