وعلیکم السلام
سب سے پہلے میں آئی ٹی دنیا کے ایڈمن اور ٹیم کا مشکور ہوں، جنھوں نے اس فارم کے چاہنے والے ممبرز کی دلچسپی اور خواہشات کا خیال کیا۔
بے شک یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ جس سے فارم میں موجود ایسے ممبرز کو ڈھونڈا جاسکے گا جو مستقبل میں اس فارم کی ترقی کےلئے بہترین کام کرسکیں۔
اب سوالات کے جوابات کی طرف آتا ہوں۔
1۔
آئی ٹی دنیا کی ٹیم میں آنا میرے لئے بہت فخر کی بات ہوگی۔ میں نے اس فارم سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اور یہ لگن مجھے اس فارم سے اس وقت ہوئی جب میں نیٹ کی دنیا میں نیا نیا تھا۔ آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ میرا انٹرنیٹ کرئیر آئی ٹی دنیا سے سٹارٹ ہوا۔
شروع میں زیادہ تر گیسٹ ہی رہا مگر جب مجھے یہ لگا کہ اب میرا بھی کچھ فرض ہے کہ میں یہاں آنے والے ممبرز کو کچھ سکھانے کا باعث بنوں۔ تو اپنی ایک آئی ڈی بنائی اور اس فارم کی ترقی میں شامل ہوگیا۔ میرا مقصد صرف سیکھنا، سیکھانا اور مدد کرنا رہا ہے۔ کچھ دن پہلے میرے کام کو دیکھتے ہوئے معزز ٹیم اور ایڈمن نے مجھے وی آئی پی بنا دیا۔ اس خوشی نے مجھ میں اور زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کا جوش پیدا کر دیا۔ آئی ٹی دنیا کی ٹیم میں رہ کر اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
عمر اور تعلیمی قابلیت
میری عمر تیس سال ہے، ایم بی اے کیا ہوا ہے۔ اور ریسکیو 1122 میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہوں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ میں ویب ماسٹر کیمونٹی کا حصہ ہوں، سرچ انجن آپٹمائزیشن(وی بلیٹن، جوملا، ورڈ پریس اور بلاگر) پر تین سال سے کام کر رہا ہوں۔
انٹرنیشنل لیول پر کئی پروجیکٹس میں کام کر چکا ہوں۔(او ڈیسک ، ڈیجیٹل پوائینٹ)۔
2۔
ٹیم میں شمولیت
اگر مجھے آئی ٹی دنیا ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے تو سب سے پہلے یہاں سے رولز کی پابندی اور ٹیم کا احترام میرے لئے فسٹ پرارٹی ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹیم ورک کے ساتھ فارم کی بہتری اور ترقی کے لئے اچھی تجاویز دینا، ٹیم اور ممبرز کے تحفظات دور کرنا اور اپنے کام کو بہترین انداز میں ایسے نبھانا کہ اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نا ہو۔
3۔
آئی ٹی دنیا پر کام
اب تک میں نے آئی ٹی دنیا پر کچھ زیادہ کام تو نہیں کیا مگر میں نے جس چیز کی کمی دیکھی اس کو آئی ٹی دنیا پرپورا کرنے کی بہترین کوشش کی ہے۔
سرچ انجن آپٹمائزیشن کا کورس سٹارٹ کیا ہوا ہے۔ جس کا معیار دیکھ کر ٹیم اور ایڈمن بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔
کچھ تھریڈز کے لنک یہ رہے
http://www.itdunya.com/t366608/
http://www.itdunya.com/t367002/
http://www.itdunya.com/t367198/
http://www.itdunya.com/t367509/
http://www.itdunya.com/t368609/
http://www.itdunya.com/t375128/
http://www.itdunya.com/t376901/
http://www.itdunya.com/t377577/
http://www.itdunya.com/t381099/
http://www.itdunya.com/t363269/
4۔
اردو لکھائی اور سافٹ وئیر
الحمدُلللہ میں اچھی ٹائپنگ سپیڈ کے ساتھ اردو لکھ سکتا ہوں ، اس کے لئے میں پاک اردو انسٹالر استعمال کر رہا ہوں۔
5۔
آئی ٹی دنیا فارم کو میں نے
2008 میں دیکھا۔ جب میں کچھ سرچ کر رہا تھا۔ جہاں تک سیکھنے اور سکھانے کی بات ہے تو یہ بات میں پورے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ الحمدُلللہ
6۔
موجودہ ٹیم میں سے پسندیدہ ممبر
میرے لئے تمام ٹیم ہی عزت اور احترام کا باعث ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب اپنی محنت کی وجہ سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ مگر یہاں سوال پسندیدگی کا کیا گیا ہے تو جواب دینا لازمی سمجھتا ہوں۔
میرے فیورٹ ٹیم ممبر نیٹ رائڈر(سپرموڈریٹر) ہیں۔ پسندیدگی کی وجہ خوش اخلاق ، کسی بھی بات کا مفصل جواب دے کر تسلی کرانا اور اصلاح کرنا، اور اچھے ٹیٹوریلز۔۔
7۔
فارم کو ٹائم دینا
جہاں تک فارم کو ٹائم دینے کی بات ہے تو ڈیوٹی ٹائم کے بعد تقریبا ہر وقت آن لائن رہتا ہوں۔ کبھی پی سی پر اور کبھی اپنے موبائل فون پر۔ دن میں زیادہ تر وقت یہاں ہی گزرتا ہے۔
8۔
اس سے پہلے کسی بھی فارم پر ٹیم میں نہیں رہا۔ وی بلیٹن سے کافی واسطہ پڑا ہے۔ اس لئے جی ہاں
جوابات مکمل کرنے کے بعد : مجھے اس بات پر خوشی ہوگی اگر مجھے اس فارم کی ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے ۔ اگر میں اس قابل نہیں تو اس بات پر کوئی غم نہیں کیونکہ میرا مقصد(سیکھنا اور سیکھانا) ایک عام ممبر رہ کر بھی پورا ہو سکتا ہے۔ جس کو انشاء اللہ میں جاری رکھوں گا۔
جزاک اللہ(
شکریہ ٹیم ،ایڈمن آئی ٹی دنیا)۔
Bookmarks