میٹرک کے ضمنی امتحان میں کامیاب طلبہ کیلئے امتحانی فارمز
27 Jan, 2014
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2013ء میں کامیاب ہونے والے ان امیدواروں کیلئے جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ہیں امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے تمام امیدوار انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولرکامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کیلئے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ تمام ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم اپنے کالجوں کے پرنسپلز سے تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کراسکتے ہیں، اُنہوں نے بتایا کہ مذکورہ امتحانی فارم پیر 27 جنوری سے منگل 11 فروری تک بغیر لیٹ فیس ، بدھ 12فروری سے جمعرات 20 فروری تک 200 روپے ، جمعہ 21 فروری سے جمعہ 28 فروری تک 500 روپے جبکہ پیر 3 مارچ سے بروز جمعرات 6 مارچ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں
Bookmarks