نماز
عن عبدالله ابن عمر رضى الله عنه
أن النبى صلى الله عليه وسلم قال
امرت أن اقاتل الناس حتى يشهدوا أن لا إله إلا الله و أن محمد رسول الله ویقيموا الصلاة و یؤتوا الزكاة فإذا فعلوا فعصموا منى دمآءهم و أموالهم إلا بحق الإسلام وحسابهم على الله
بخارى
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے اللہ نے یہ حکم دیاہے کہ میں لوگوں کو قتل کروں حتی کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ کے اللہ سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں
(ایک روایت میں ہے
ہماری نماز کی طرح نماز پڑھے
بخاری 392)
جب لوگ اس پر عمل کریں تو پھر ان کی جانیں اور ان کا مال میری تلوار سے بچ سکیں گے سوائے اسلام کے حق کے
(مسلمان کےقاتل کوقتل کرنا
شادی شدہ زانی مرد ہویا عورت اسے سنگسارکرنا
اور اسلام سے پھر جانے والے مرتد کو قتل کرنا)اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے .
Bookmarks