باب: زکوۃ ادا نہ کرنے پر عذاب،
مفہوم حدیث:
نبی علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص مالدار ہو اور اپنے مال کی زکوۃ ادا نہ کرےتو (قیامت کےدن) اسکا مال گنجے سانپ کی شکل میں آئےگا اور اسکی گردن سےلپٹ کرگلے کا طوق بن جایئگا وہ شخص اس سے بھاگے گا اور یہ (سانپ) اسکےساتھ ساتھ ہوگا
(نسائی،
کتاب الزکوۃ،
حدیث # 2445،
راوی: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ)
مسئلہ: والدین اپنی اولاد یعنی بیٹا اوربیٹی کو اوراپنی اولاد کی اولاد یعنی نواسا، نواسی، پوتا اور پوتی کو زکوۃ نہیں دےسکتے،
اسی طرح اولاد اپنےوالدین، دادا، دادی، نانا اور نانی کو زکوۃ نہیں دےسکتے،
شوہر بیوی کو اور بیوی شوہر کو زکوۃ نہیں دے سکتی
(فتاوی عالمگیری،
کتاب الزکوۃ، جلد 1،
صفحہ 189 اور 190، باب 7،
ناشر: دارالفکر بیروت)
ہر مسئلہ 3 بار لازمی پڑھا کریں
میسج # 3)
زکوۃ کےمسائل،
مسئلہ: غریب اورمحتاج بہن بھائیوں اور قریبی رشتےداروںمثلا پھوپھی، چاچا، خالہ ،ماموں اور انکی اولاد کو زکوۃ اورصدقہ فطر دینا افضل ہے، جسکو زکوۃ دی جائےاسکو بتانا ضروری نہیں، زکوۃ دیتےوقت اپنےدل میں نیت کر لی جائے
(فتاوی عالمگیری، کتاب الزکوۃ،
جلد 1 ، صفحہ 189، 190، باب 7،
ناشر : دار الکتب بیروت)
Bookmarks