پیارے بھائی اویس میں تو کئی مرتبہ ونڈوز کی سی ڈیز کاپی کرچکا ہوں اور رائٹ کرنے کے بعد کمپیوٹر اس سی ڈی سے بوٹ بھی بالکل ٹھیک ہوتا ہے اور انسٹالیشن بھی ٹھیک ہوتی ہے
اس کے دو طریقےہیں
پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ آپ کےپاس ایک عدد سی ڈی روم اور ایک عدد سی ڈی رائٹر یعنی دو ڈرائیوز ہونی چاہئیں اس کے بعد آپ ونڈوز یا کسی بھی بوٹ ایبل سی ڈی کو تو سی ڈی روم میں ڈالیں اور خالی سی ڈی کو سی ڈی رائٹر میں ڈال دیں برننگ کے لئے بہترہے کہ آپ نیرو برننگ والوں کا سافٹ ویئر استعمال کریں اور اس میں سے سی ڈی کاپی کا آپشن سلیکٹ کریں نیرو برننگ سی ڈی برننگ سافٹ ویئر اکثر نئے سی ڈی رائٹرز کے ساتھ ہی ڈبے میں موجود سی ڈی میں ہوتا ہے، اسکے علاوہ یہ آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب ہے، سی ڈی کاپی کا آپشن سلیکٹ کرنے کے بعد اگلی سکرین پر آپ کو دو ڈراپ ڈائون مینو نظرآئیں گے سورس والے مینومیں سی ڈی روم کو سلیکٹ کریں اور ٹارگٹ والے مینو میںسے سی ڈی رائٹر کو سلیکٹ کریں اور کاپی کا بٹن دبا دیں اس طرح دوسری سی ڈی بالکل پہلی سی ڈی کی کاپی تیار ہوجائے گی جو مکمل طور پرکام کرےگی
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ سی ڈی رائٹر میں پہلے تو وہ بوٹ ایبل سی ڈی ڈالیں جس کو آپ نے کاپی کرنا ہے پھر نیرو برننگ کی سکرین پرسی ڈی کاپی کا آپشن کلک کریں اب سورس میں تو وہ ڈرائیو سلیکٹ کریں جس میں بوٹ ایبل سی ڈی ڈالی تھی اور ٹارگٹ میں امیج ریکارڈر سلیکٹ کریں اس طرح آپ کی سی ڈی کا ایگزیکٹ امیج این آر جی فارمیٹ میں تیار ہوجائے گی اس کے بعد رائٹر میں سے بوٹ ایبل سی ڈی نکالیں اور خالی سی ڈی ڈال دیں اب دوبارہ آپ نے امیج آر سیوڈ پروجیکٹ آپشن کوکلب کرنا ہے یہ تمام آپشن نیرو ایکسپریس کی مین سکرین پرموجود ہوتے ہیں اس کے بعد ڈیوائس کے خانےمیں سے امیج ریکارڈر کی بجائے اپنا سی ڈی رائٹر سلیکٹ کریں اور برن پرکلک کردیں اور نیچے برن سپیڈ سلیکٹ کریں کوشش کریں کہ درمیانی سپید پر برن کریں فل سپیڈ پر برن نہ کریں اس کے ساتھ ہی ویری فائی کی آپشن بھی کلک کردیں اس کا فائدہ یہ ہوگا یہ سی ڈی برن ہونے کے بعد یہ سافٹ ویئر آپ کی سی ڈی کو چیک بھی کردے گا کہ یہ ٹھیک طرح سے برن بھی ہوئی ہے کہ نہیں
امید ہے کہ اس طریقے سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا دعائوں میں یاد رکھئے گا
Bookmarks