دوستو نیٹ سپیڈ چیک کرنے کیلئے نیٹ کی دنیا میں بہت ساری ویب سائٹس موجود ہیں ۔ جہاں پر آپ سپیڈ ٹیسٹ میٹر کے ذریعے نیٹ کی سپیڈ معلوم کرسکتے ہیں۔لیکن کیا ان کا بتایا گیا رزلٹ کنفرم ہوتا ہے ؟ تو اس بات کو ایکسپرٹ خوب جانتے ہیں ۔کہ ان سپیڈ ٹیسٹ میٹرز کا رزلٹ صحیح بھی ہوتا ہے اور غلط بھی اور یہ تو قاعدہ ہے کہ جہاں کے جزء میں غلطی ہو وہاں کہ کل کا بھی اعتبار نہیں ہوتا ہے تو پھر ثابت ہوا کہ ان کا رزلٹ درست نہیں ہے
تو درست رزلٹ کیلئے میں لایا ہوں ایک ایسی ٹپ جسکی مدد سے آپ درست رزلٹ کا پتہ چلا سکتے ہیں ۔اور وہ ہے آئی ڈی ایم کے ذریعے معلوم کرنا لیکن اس سے پہلے آپ کو بٹ اور بائٹ کی تھیوری کا پتہ ہونا چاہئے ۔جو یقینا بہت ساروں کو پتہ ہوگی تو جنھیں نہیں پتہ ان کیلئے عرض ہے کہ ایک بائٹ آٹھ بٹس کا ہوتا ہے اور آپکی نیٹ سپیڈ بٹس کے حساب سے ہوتی ہے نہ کہ بائٹس کے حساب سے جب یہ بات معلوم ہوگئی تو اب آپ آئی ڈی ایم کے ذریعے اپنی نیٹ سپیڈ معلوم کرنے کیلئے کوئی بھی پروگرام ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کردے ۔اور اسکے بعدآئی ڈی ایم میں پر سیکنڈ ٹرانسفر ریٹ پر نظر ڈالیں
اور دیکھیں کہ ٹرانسفر ریٹ میں کتنے بائٹس ہیں اور پھر اس بائٹس کو آٹھ سے ضرب دیں۔اب جو نتیجہ آئیگا وہ بائٹس کے بجائے بٹس کا ہوگا ۔کیونکہ ہم نے بائٹس کو بٹس سے ضرب دیا ہے پھر ان بٹس کو ایک ہزار چوبیس پر تقسیم کریں جو نتیجہ آئیگا وہی نیٹ کی کریکٹ ڈاؤنلوڈنگ سپیڈ ہوگی
مثلا دی گئی آئی ڈی ایم کی ونڈو میں ٹرانسفر ریٹ بائٹس میں 126 ہے ۔اس کو جب ہم نے 8 سے ضرب دیا تو نتیجہ 1008 آیا پھر جب اس کو 1024 پر
تقسیم کیا تو نتیجہ 98۔0 آیا یعنی نیٹ سپیڈ ایک ایم بی سے تھوڑا سا کم ہے
تو سپیڈ معلوم کرنے کا اس سے اچھا اور کریکٹ طریقہ میرے خیال میں اور کوئی نہیں ۔تو پھر چیک کیجئے دی گئے طریقے پر اپنے نیٹ کی سپیڈ اور مجھے اجازت دیجئے والسلام اللہ حافظ
Bookmarks