"جو شخص لہسن یا پیاز کھائےوہ ہماری مسجد سے الگ رہے اور اپنے گھر میں بیٹھ جائے کیونکہ فرشتے بھی اس چیز سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں۔"اس مضمون کی اور بھی بہت سی احادیث ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی ثابت ہےکہ جس شخص سے لہسن یا پیازکھانے کی وجہ سے بدبو آ رہی ہوتی آپ حکم دے دیتے کہ "اسے مسجد سے باہر نکال دیا جائے۔" صحيح مسلم‘ المساجد باب نهي مناكل ثوما او بصلا او كراثا...الخ‘ حديث:567اس کا سبب یہ ہے کہ نمازی، قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے اور فرشتے ناگوار بو سے ایذاء پاتے ہیں لہذا ہر وہ شخص جس سے ناگوار بو آ رہی ہو جیسے سگریٹ نوش، تو اس کا حکم بھی لہسن و پیاز کھانے والے کی طرح ہے۔ ان سب کے لیے )اس وقت تک( مسجد میں آنا منع ہے جب کہ کوئی ایسی چیز استعمال نہ کر لیں جس سے ناگوار بو زائل ہو جائے۔علاوہ ازیں جس شخص کی بغلوں وغیرہ سے ناگوار بو آ رہی ہو تو اس کا حکم بھی یہی ہو گا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلسلہ میں جو وجہ بیان فرمائی ہے اس کے عموم کا یہی تقاضا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی محبت اور رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Bookmarks