اَلسّلامُ عَلَیکُم وَ رَحمَتُہ اللّٰلہِ وَبَرَکَاتُہ
آئی ٹی دنیا میں خوش آمدید
Now Root Your Android&Enjoy (Solved)
روٹنگ کیا ہے؟
روٹنگ اینڈرائڈ فرم ویئر پر استعمال ہونے والی ایک ایسی ٹیکنالوجی اور ٹرک ہے جو صحیح مانوں میں آپ کو آپ کے موبائل کا اونر یعنی مالک بناتی ہے_اس کی بدولت آپ صحیح مانوں میں اپنے موبائل کے ایڈمنسٹریٹر
Administrator
بن جاتے ہیں_کیونکہ روٹنگ کے بعد آپکو اپنے ڈیوائس پر فُل ایکسیس مل جاتا ہے_مختلف طرح کی رسٹرکشنز یعنی ممانعت ختم ہوجاتی ہے اور آپکو مکمل ایڈمنسٹریٹیو رائٹس مل جاتے ہیں_
روٹنگ کے فوائد
روٹنگ کی بدولت آپ اپنے موبائل میں ہر طرح کی تبدیلی کرسکتے ہیں_ اپنے موبائل کے فونٹس کو چینج کرسکتے ہیں_ یہاں تک کہ آپ کسی تھرڈ پارٹی کے فِرم ویئر کو اپنے ڈیوائس کو فلیش کرکے انسٹال کرسکتے ہیں یعنی آپ اپنے ڈیوائس کے ڈیفالٹ سافٹ ویئر کو کسی اور بہتر سافٹ ویئر سے بھی تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنے اینڈرائڈ کو مکمل طورپر تبدیل کرکے اپنی پسند کے مطابق بہتر سے بہتر کرسکتے ہیں_
بہت سے مشہور کسٹم اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں اُن میں سے ایکCyanogen Modہے جو اینڈرائڈ کا بہترین کسٹم فرم ویئر ہے_ اسکے علاوہ بہت سی ایپس انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں جو روٹ ڈیوائس پر کام کرتی ہیں جو کہ اینڈرائڈ کی پرفارمینس_فونٹس_ڈسپلے وغیرہ کے لیئے بنائی گئی ہیں جو صرف روٹ کئے ہوئے ڈیوائس پر چلتی ہیں
ڈیئر ممبرز اگر آپ اپنے موبائل کو روٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپکو یہاں پر ایک ایسے ٹول کے بارے میں بتایا جائے گا جو بہت سارے اینڈرائڈ ورژن پر کام کرتا ہے اور وہ ہے
☆King Root☆
نام تو آپنے سنا ہوگا_ آپ کے لیئے اسکا وہ والا ورژن شیئر کیا جارہا ہے اور وہ طریقہ شیئر کیا جارہا ہے جس کے ذریئے زیادہ سے زیادہ اینڈرائڈ ڈیوائس روٹ ہوسکتے ہیں
خوبیاں
یہ سافٹ ویئر شروع میں چائنیز ذبان میں ریلیز ہوا تھا مگر اب یہ ورژن انگلش ذبان کے ساتھ ساتھ
Russian, Spanish, Portuguese, Hindi and Indonesian
کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور کنگ روٹ کا یہ ورژن اینڈرائڈ کے تقریباً تمام ورژن کو سپورٹ کرتا ہے جس میں
Android : 2.2 , 2.3 , 4.0, 4.3, 4.4, 5.0
شامل ہیں
اس سافٹ ویئر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنے کلاؤڈ سرور کے ذریئے اپنی روٹ اسٹریٹجی
Root Strategy
کو استعمال کرتے ہوئے ڈیوائس کو روٹ کرتا ہے جس کی بدولت مختلف اینڈرائڈ برینڈ کے زیادہ سے سے زیادہ ڈیوائس روٹ ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ آن لائن کلاؤڈ سے کنیکٹ ہوکر اس بات کا تجزیہ کرتا ہے کہ آپکا موبائل کس اسٹریٹجی کے تحت روٹ کیا جائے_اس وجہ سے اسمیں زیادہ سے زیادہ چانس ہوتا ہے کہ ڈیوائس روٹ ہوجائے
یہ سافٹ ویئر ورژن تمام پاپولر برینڈز جیسے کہ
Samsung
Htc
Sony
Google Nexus
Huawei etc
کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ
QMobile
اور دیگر لوکل برینڈس کے بہت سے اینڈرائڈ موبائلز کو سپورٹ کرتا ہے
طریقہ
نوٹ:- اس کے لیئے آپ کا انٹرنیٹ کنکشن ایکٹیو رہنا چاہیئے اور فری نیٹ استعمال کرنے سے گریز کریں کیوں کہ وہ ڈسکنیکٹ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے روٹنگ فیل ہوسکتی ہے
سب سے پہلے آپ اس سافٹ ویئر کو اوپن کریں
اسکے بعد
Root Option
پر کلک کریں
پھر روٹنگ اسٹارٹ ہوجائے گی
اسکے بعد روٹنگ کامیاب ہونے کی صورت میں یہ اسکرین ظاہر ہوجائے گی
ڈیئر ممبرز
اگر کسی ڈیوائس پر کنگ روٹ کی روٹنگ اسٹریٹِجی کامیاب نہیں ہوپائی تو اسکے لیئے پہلے ہی معزرت کرلی جاتی ہے_ اور اُس صورت میں یہ اسکرین ظاہر ہوگی
لیکن وہ لوگ بھی فکر نہ کریں ایسا ہونے کی صورت میں ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کریں اور جو لوگ
Samsung S6
استعمال کرتے ہیں_ اگر انکا سیٹ اس نیو ورژن سے روٹ نہ ہوتو پھر یہ والا ورژن استعمال کریں_
Click to Download king root 4.1
یا ڈیسک ٹاپ ورژن کا استعمال کریں_
ضروری اطلاع
اینڈرائیڈ میں روٹنگ کے بعد کنگ روٹ کی طرف سے ایک سافٹ ویئر انسٹال ہوجاتا ہے_ جس کا نام
Purify
ہے_ یہ روٹ اینڈرائڈ کو سپر فاسٹ اینڈرائڈ میں تبدیل کردیتا ہے اور صرف روٹ ڈیوائس پر ورک کرتا ہے_چاہے وہ کسی بھی سافٹ ویئر سے روٹ ہوا ہو_ اس حوالے مکمل طورپر جاننے کیلیئے اور اِس سافٹ ویئر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیئے
یہ تھریڈ ضرور ملاحظہ کریں
آگے جاری ہے
Bookmarks