Saima_Anwar said:
يہاں يہ امر بھى قابل ذكر ہے كہ صلوٰۃ وسطیٰ میں فقہائے کرام کے مختلف اَقوال ہیں_
حنفیہ کے نزدیک صلوٰۃ وسطیٰ سے مراد عصر کی نماز ہے_
اور صلوٰۃ وسطیٰ سے بعض فقہاء کے نزدیک فجر کی نماز مراد ہے _
یہ امام مالک رحمة الله اور امام شافعی رحمة الله کا مؤقف ہے _
وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی
فقہاء میں اختلاف کا سبب یہی الفاظ پر ہیں جن فقہاء کے ہاں اس سے مراد نماز عصر ہے وہ اس مقام پر "واؤ" کو عاطفه کہتے ہیں اور جن کے نزدیک اس سے عصر کی نماز مراد نہیں ہے وه "واؤ" کو مغایرت کا نام دیا ہے_
اور ہاں حضرت عائشه رضی الله تعالى عنہا حضرت حفصه رضی الله تعالى عنہا حضرت اُم سلمه رضی الله تعالى عنہا اورحضرت ابن عباس رضی الله تعالى عنه اور حضرت اُبی بن کعب رضی الله عنه سے بھی صلوٰۃ العصر کے اَلفاظ وارد ہیں _
Bookmarks