ایل جی کی طرف سے دو لچکدار سکرین والے فون بہت جلد مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے
گزشتہ روز گرینڈ جی 3 کی رونمائی کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایل جی نے اس سال کی دوسری سہ ماہی میں جی فلیکس 2 اور وی یو 4 کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔
پہلے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایل جی 2015 کے آغاز میں جی فلیکس 2 کے لانچ کا ارادہ رکھتا تھا مگر اب آفیشلی نئے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے۔موجودہ ایل جی جی فلیکس 6 انچ 720x1280 ریزولیشن کے ساتھ لچکدار اوایل ای ڈی ڈسپلے کو سپورٹ کرتا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ جی فلیکس 2 کے ساتھ ہائی سکرین ریزولیشن مارکیٹ میں آئے گا۔
ایل جی کی طرف سے جی فلیکس 2 اور وی یو 4 کی خصوصیات کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ، سوائے اس کے کہ یہ دونوں ڈؤائسس اس سال کی دوسری سہ ماہی میں لانچ کر دیں جائیں گی۔
Bookmarks