دوستوں اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہماری براؤز کی گئی سائٹس کو کوئی دیکھ سکے
کیوں کہ کچھ ہماری بھی پرائیویسی پالیسی ہے اور بزنس پوائنٹ آف ویو سے بھی یہ بات خطرناک ہے
جس کے لئے ہم وقتا ََ فوقتاََ براؤزر کی ہسٹری کو کلیر کرتے رہتے ہیں
بار بار ہسٹری کو کلیر کرناایک طبع آزمائی والا کام ہے
اور اگر ایسا ہو کہ ہماری براؤز کی گئی سائٹ کی کوئی بھی ہسٹری سیو نہ ہو، پھر تو کیا ہی بات ہے
مختلف براؤزرز میں ایسا ہی کچھ کرنےکے لئے آگاہی فراہم کروں گا
مندرجہ ذیل طریقے کو فالو کرنے کے بعد آپ جو بھی سائٹ ویزٹ کریں گے
جو کچھ ڈاؤن لوڈ کریں گے ، اُس کی کوئی ہسٹری سیو نہیں ہو گی
کروم براؤزر
سب سے پہلے اپنا کروم براوزر اوپن کریں
اور سیٹنگز کو کلک کرنے کے بعد
New Incognito Window
بٹن کو کلک کرنا ہے
اسکرین شاٹ دیکھیں
اُس کے بعد کچھ ایسی ونڈو اوپن ہو گی
اب آپ یہاں اس ونڈہ میں رہتے ہوئے جو بھی پرائیوٹ براؤزنگ کرنا چاہتے ہیں ،کریں
اس کی کوئی ہسٹری براؤزر سیو نہیں کرے گا
اس کام کے لئے آپ شارٹ کی بھی استعمال کر سکتے ہیں
Ctrl+Shift+N
فائر فاکس براؤزر
سب سے پہلے اپنا فائر فاکس براؤزر اوپن کریں
اور مینو بار میں فائل مینو میں چلے جائیں
یہاں سے آپ
New Private Window
پر کلک کریں
اسکرین شاٹ دیکھیں
اُس کے بعد ایک نیو ونڈو اوپن ہو گی جہاں آپ براؤزنگ کر سکتے ہیں
لیکن یاد رہے فائر فاکس ڈاؤن لوڈ کی گئی فائلز کی ہسٹری پھر بھی سیو کرے گا
اس کام کے لئے آپ شارٹ کی بھی استعمال کر سکتے ہیں
Ctrl+Shift+P
اوپرا
اگر آپ اوپرا یوزر ہیں تو اُس کے لئے بھی طریقہ ملاحظہ فرمائیں
سب سے پہلے اوپرا براؤزر اوپن کریں
اور مینو سے
New Private Window
بٹن کو کلک کریں
اسکرین شاٹ دیکھیں
اُس کے بعد نیو ونڈو اوپن ہو گی
جہاں آپ اپنی براؤزنگ جاری رکھ سکتے ہیں
اس کام کے لئے آپ شارٹ کی بھی استعمال کر سکتے ہیں
Ctrl+Shift+N
یہی تین براؤزرز کامن ہیں جو بہت زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں
لہذاٰ ان ہی کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے
امید ہے آپ کو سمجھانے میں کامیاب ہوا ہوں گا
شکریہ
علی حیدر
Bookmarks