پیارے ممبرز السلام و علیکم ورحمتہﷲ وبرکاتہ
ہم نے فروری میگزین 2017
والدین اسپیشل شمارہ
آن لائن کر دیا ہے۔
ہم نے اسے بہتر سے بہتر بنانےکی کوشش کی ہے۔مگر انسان خطا کا پتلہ ہے کہیں نہ کہیں تو غلطی ہو ہی جاتی ہے۔
یہ شمارہ کیسا رہا۔۔۔۔؟
اس کے لیئے ہمیں آپ کے قیمتی فیڈ بیک کا انتظار رہے گا۔
کمنٹس تفصیل اور دل کھول کر دیں
تاکہ ہم مزید بہتری کی طرف گامزن ہوں
والسلام
یاسین احمد
میگزین چیف ایڈیٹر
ماشاء اللہ یاسین بھائی ماشاءاللہ۔
آئی ٹی ڈی کی تمام ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔ فروری کا میگزین جاری کرنے پر۔
سارا میگزین سرسری طور پر دیکھ چکا ہوں اب تفصیل سے پڑھ کر کمنٹ کروں گا۔
فوری طور پر میں نے جو کچھ دیکھا اس کو شیئر کر رہا ہوں۔ بوڑھے والدین کی خدمت پیج نمبر 30، اولڈ ایج ہوم پیج نمبر 32 تا 35 اور میرا بیٹا پیج نمبر 40۔ ان صفحات پر ٖفانٹ کچھ تبدیل ہو گیا ہے۔ اب یہ آپ ہی سمجھ سکتے ہیں کہ خود تبدیل کیا ہے یا کاپی پیسٹ کے دوران کوئی آگے پیچھے ہو گیا ہے۔
ثنا ناصر کا ٹیوٹوریل بہت پسند آیا۔ باقی ابھی تفصیل سے دیکھوں گا۔
ایک چیز جو آپ نے بہت اچھی کی وہ یہ کہ اگلے شمارے کے لیے آپ نے بتا دیا کہ پاکستان سپیشل ڈے ہو گا۔
آخر میں ایک بار پھر میں آئی ٹی ڈی مینجمنٹ اور میگزین ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔
و السلام
السلام علیکم۔۔
یاسین بھائی اس کے ڈاؤنلوڈ کا لنک بھی دیں۔ شکریہ
ﺁﺋﯽ ﭨﯽ ﮈﯼ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﭨﯿﻢ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺖ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ۔
ﯾﺎﺳﯿﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺍﺳﭙﯿﺸﻞﻣﯿﮕﺰﯾﻦ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮﺁﺋﯽ ﭨﯽ ﮈﯼ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﭨﯿﻢ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺖ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ۔
السلام عليكم ۔
ابھی ابھی پورا میگزین پڑھ کر فارغ ہوا ہوں
سوچا تو یہ تھا کی پورا میگزین پڑھنے کے بعد اس پر کمنٹ دوں گا ۔ لیکن پڑھنے کے بعد میں اس کشمکش میں ہوں کہ کون سی تحریر پر کیا کمنٹ دوں۔ہر تحریر لاجواب اور ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ شاید اس ماہ کا ٹاپک ہی کچھ ایسا تھا جو دل کو چھو لینے والا تھا ۔ میرے لیے اس وقت بہت مشکل ہو رہا ہے کہ میں ان تحاریر میں سے کسی ایک کو دوسرے پر سبقت دوں ۔
لیکن ان تحاریر میں سے جس تحریر نے میرے دل کو اندر تک چھوا وہ ہے اولڈ ایج ہوم۔
لیکن میں یہ نہیں جان سکا کہ یہ تحریر کس کی تھی ۔ کیوں کہ اس پر کسی کا نام نہیں لکھا گیا ۔
بہر حال تمام میگزین بہت اچھا ہے ۔ اور کافی محنت کی گئی ہے اس کی ڈیزائنگ پر جس کے لیے پوری میگزین ٹیم اور بلخصوص ثنا ناصر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ایک اور اہم بات جو اس میگزین میں دیکھی وہ یہ کہ اس میگزین کی ڈیزائنگ میں پچھلے میگزین کی ڈیزائنگ کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی ۔ جو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ڈیزائنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ پچھلی ڈیزائنگ کا کوئی شائبہ بھی اس میں نظر نہ آئے ۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کو اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور ہم سب ممبران کو بھی اس کی خدمت کا موقع عطا فرمائے آمین ۔
فی امان اللہ ۔
Bookmarks