السلام علیکم
انفینکس نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون زیرو 4 پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
چین کے خودمختار علاقے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی کمپنی انفینکس کے فون پاکستان میں کافی مقبول ہیں اور اب یہ نئی فلیگ شپ ڈیوائس فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔
زیرو فور پلس ہیلیو ایکس 20 ٹین کور پراسیسر کے ساتھ ہے جو کہ کمپنی کے بقول کم انرجی خرچ کرنے کے ساتھ فون کے فنکشن کو رواں رکھنے میں مددگار ہے۔
اس میں 64 جی بی اسٹوریج رکھی گئی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ 4 جی ریم اور ڈوئل سم وغیرہ بھی موجود ہیں۔
فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہے جو کہ کمپنی کے مطابق ڈھائی دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم رکھتی ہے جبکہ پانچ منٹ میں اسے 200 منٹ کی کال کرنے کے برابر چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ فون کو مکمل چارج کرنے میں 99 منٹ لگتے ہیں۔
5.98 انچ اسکرین میں 1080x1920 ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ اس کا بیک کیمرہ 20.7 میگا پکسل کا ہے جو کہ لیزر آٹو فوکس ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔
اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ فون 29,999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے
Bookmarks