السلام علیکم۔
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبرز امید کرتا ہوں کہ سب خیریت و عافیت سے ہوں گے۔
دوستو اس سے پہلے میں نے کمپیوٹر پر اردو انسٹال کرنے اور لکھنے کا طریقہ آپ سے شیئر کیا تھا۔
اس کے بعد کافی ممبران نے اس فورم پر اردو لکھنا شروع کر دیا ہے۔ اب آپ کے لیے ایک اور چھوٹا سا ٹِپ
لے کر حاضر ہوا ہوں۔ اور امید کرتا ہوں کہ یہ بھی آپ لوگوں کے کام آئے گا۔
جو لوگ اردو لکھ رہے ہیں ان کو بار بار انگلش اردو تبدیل کرنا پڑتی ہے ۔
آج میں آپ کے ساتھ اس کے شارٹ کٹ شیئر کر رہا ہوں جس سے آپ بغیر ماؤس کے زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔
1- فعال زبانوں میں سے مطلوبہ زبان منتخب کرنے کا شارٹ کٹ
کی بورڈ پر Left Alt + Right Shift شارٹ کٹ استعمال کر کے آپ دوسری زبان منتخب کر سکتے ہیں۔ اگر اس وقت اردو زبان منتخب ہے تو یہ شارٹ کٹ استعمال کرنے سے انگلش زبان سلیکٹ ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر اس وقت انگلش زبان منتخب ہے تو یہ شارٹ کٹ استعمال کرنے سے اردو زبان سلیکٹ ہو جائے گی۔ شارٹ کٹ کی وضاحت کے لیے درج ذیل تصویر دیکھیں۔
2- دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں سمت مقرر کرنے کا شارٹ کٹ
بعض اوقات اردو عبارت پر ایسی ہوتی ہے جن کے الفاظ گڈمڈ ہوتے ہیں اور کوشش کے باوجود یہ پتہ نہیں چلتا کہ جملوں کا آغاز کہاں سے ہو رہا ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب اردو تحریر میں انگلش الفاظ موجود ہوں اور لکھائی کی سمت بائیں سے دائیں
سیٹ ہو، جو کہ ڈیفالٹ سیٹنگ ہے۔ اس لیے اگر آپ کو کبھی اردو زبان میں
سمت مقرر کرنی ہو تو درج ذیل شارٹ کٹ استعمال کریں۔
• دائیں سے بائیں سمت منتخب کرنے کے لیے Right Ctrl + Right Shift ۔
• بائیں سے دائیں سمت منتخب کرنے کے لیے Left Ctrl + Left Shift
3- عبارت کی الائنمنٹ مقرر کرنے کا شارٹ کٹ
عام طور پر کسی بھی سافٹ ویئر میں جب عبارت کی سمت تبدیل کی جاتی ہے تو سافٹ ویئر اس عبارت کی الائنمنٹ خود بخود تبدیل کر
دیتا ہے۔ اگر سافٹ ویئر خود بخود ایسا نہ کرے تو آپ ٹول بار پر موجود آپشن کی مدد سے عبارت کے لیے الائنمنٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔ یا پھر درج ذیل تصویر کے مطابق شارٹ کٹس استعمال کر سکتے ہیں۔
امید ہے کہ آپ سب کو سمجھ لگ گئی ہو گی۔
اب اجازت دیں ۔ فی امان اللہ۔
Bookmarks