ایمان کی دولت کی کچھ قدر تو کیجئے
چادر سے اپنے چہرے کا حجاب کیجئے
محرم نا محرم کو الگ رکھا ہے رب نے
شریعت کے ہر تقاضے کو پورا کیجئے
جانا مجھے اور آپ کو دنیا سے کسی وقت
بلاوا اچانک آئے گا تو پھر کیا کیجئے
کیا کچھ دیا ہے رب نے ذرا یہ تو سوچئے
جوکچھ گناہ ہوئیں ہیں ان سے توبہ کیجئے
روزہ نماز حج زکوۃ فرض ہیں ہم پر
چھوٹے ہیں جو ان کی قضاء جلدی کیجئے
دنیا کی لذتوں میں کبھی کھونا نہیں تمھیں
ماں باپ ہوں حیات تو پھرخدمت کیجئے
Bookmarks