mvivcky said:
aslamualaikum friends
men apne bachon ko kese range hathon pakar sakta hon k wo wify pr kia use kr rahe hen window7
kon si website open ki hi kia kia download kia hi
وعلیکم السلام بھائی جان۔
بھائی میں اس چیز کا جواب کچھ اس طرح دوں گا کہ
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ بچوں کی عمریں کیا ہیں؟
میں جانتا ہوں سوال ٹیکنیکل ہے اور جواب بھی آپ ٹیکنیکل ہی چاہتے ہیں پر اس وقت میں کچھ چیزوں پر روشنی ڈالنا ضروری سمجھتا ہوں۔
اس لیے بات کر رہا ہوں۔ بات یہ ہے کہ اگر آپ کے بچے اس قابل ہیں کہ وہ اپنا کما سکیں اور کھا سکیں۔ یعنی وہ سمجھدار ہیں اور کماتے ہیں تو آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وہ زندگی کے اُس حصے میں ہیں جس حصے میں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو بھی جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے ۔
اور جہاں تک بات ہے کہ وہ چھوٹے ہیں تو آپ انھیں ڈانٹ ڈپٹ کر اُن کا موبائل فون لے سکتے ہیں۔ وہ کچھ نہیں کہہ پائیں گے۔ لیکن میری صلاح ہے کہ آپ ایسا نہ کریں۔
کیونکہ اگر وہ ایسا کچھ کرتے بھی ہیں تو آپ کے رنگے ہاتھوں پکڑنےکے باوجود بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کیونکہ وہ ان چیزوں سے انٹروڈیوس ہوگئے ہیں ۔اور اب دوست کا کسی بھی دوسرے نیٹ کیفے کے زریعے وہ وہاں تک دوبارہ رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اب اگر آپ کچھ کرسکتے ہیں تو پیار سے نصیحت کریں۔ بغیر رنگے ہاتھوں پکڑے ہوئے۔ سمجھدار ہوں گے تو خود ہی ان چیزوں کو سمجھیں گے۔
اب ٹیکنیکل جواب:
آپ کو کچھ بھی کرنے کے لیے ایک بار فون تک ایکسس چاہیے یعنی کہ آپ کو کم سے کم ایک بار فون میں لاگ ان ہونا ہی ہوگا۔ (اگر فون پر پاسورڈ ہے تو)۔
اُس کےبعد آپ فون میں کچھ بھی چیک کرسکتے ہیں۔
اُس کے علاوہ ایک طریقہ ہوتاہے کہ آپ کے وائی فائی کے ساتھ جو جو بھی ہوگا آپ اُس کے موبائل اور کمپیوٹر چیک کرسکتے ہیں لیکن اُس کے لیے آپ کو پہلے اُس یوزر سے پرمیشن لینی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ بچے پرمیشن دے دیں گے تو میں آپ کو وہ طریقہ بتا سکتاہوں۔
اس کے علاوہ ہیکنگ اور کلوننگ ایک طریقہ ہے لیکن وہ غیر قانونی ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔
Bookmarks