اس کے مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں
آپ کے ڈرائیور کرپٹ ہوں تو
آپ کا سسٹم گرم یعنی اوورہیٹ ہوجاتاہو تو
یا کسی قسم کا ہارڈوئیر خراب ہو جس میں (ریم ، ہارڈ ڈرائیو، ویڈیوکارڈ بھی شامل ہیں)۔
---------------------------------------------------------
اب سوال ہے کہ آپ نے کرنا کیا ہے
پہلا کام
سب سے پہلے تو آپ یہ تھریڈ وزٹ کریں جو کہ ایک معزز ممبر نے بنایا ہے
نہیں ہو گا (Hang) کمپیوٹر اب ہینگ
دوسرا کام
اب یہ کریں کہ چیک کریں کہ کمپیوٹر فین چل رہا ہے کہ نہیں ۔ اگر چل رہا ہے تو ٹھیک آگے چلیں نہیں تو اُسے ٹھیک کریں۔
تیسرا کام
ٹیمپ فائلز کو کلین کریں۔ یہ پروسیس فالو کریں
Press
CTRL + R on desktop. and then type "
%temp%"
اب جو فولڈر کھلے گا اُس میں موجود تمام فائلر کو ڈیلیٹ کردیں۔ جتنی ہوسکیں جو نہ ہوں انھیں چھوڑ دیں۔
چوتھا کام
اس کے علاوہ کنٹرول پینل میں جائیں اور
Add or remove program
میں جا کر تمام ہیوی سافٹوئرز کو ان انسٹال کردیں۔ یہ بھی ہینگ ہونے کی وجہ ہوتی ہے۔
پانچواں کام
پروسیسر کو چیک کریں کہ اُس پر تھرمل پیسٹ ٹھیک تو ہے۔ ایسا تو نہیں کہ وہ سوکھ گئی ہے۔
اگر سوکھ گئی ہے تو تھرمل پیسٹ لگائیں۔
چھٹا کام
اگر پھر بھی پرابلم حل نہ ہو تو یہ کام کریں
کہ کمپیوٹر کھولیں اور ہارڈ ڈرائیو نکال کر کمپیوٹر
چلائیں۔ اور تھوڑی دیر چلتا رہنے دیں۔
اور پھر دوبارہ سسٹم میں ہارڈ ڈرائیو لگا کر سٹارٹ کریں۔
اگر اس سے کام ہوجائے تو ٹھیک ۔ ورنہ ہارڈ ڈرائیو تبدیل کر کے بھی چیک کریں۔
Bookmarks