اس کے علاوہ ایپلی کیشن ڈیویلپر اپنی ایپلی کیشنز سے مزید پیسے کمانے کے لئے ان میں اشتہارات بھی شامل کردیتے ہیں
لیکن اب سے پہلے تک جب بھی کئی صارف ایسی کسی ایپلی کیشن کو نصب کرنے کی کوشش کرتا تھا تو اسے اس حوالے سے نہیں بتایا جاتا تھا کہ آیا یہ ایپلی کیشن اشتہار دکھائے گی یا نہیں۔ ڈویلپر بھی اپنی ایپلی کیشن کے تعارف میں اشتہارات کے بارے خاموشی اختیار کرتے ہیں۔
لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ گوگل پلے سٹور پر ہی صارفین کو بتائے گا کہ جو ایپلی کیشن وہ انسٹال کر رہے ہیں، اس میں اشتہارات دکھائے جائیں گے یا نہیں۔
اس طرح صارفین بہتر طور پر فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ اس ایپلی کیشن کو انسٹال کریں یا نہیں۔ پہلے سے ہی اشتہارات کے بارے میں پتہ چلنے سے صارفین بہت سی ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کا فیصلہ ترک کر سکتے ہیں۔
Bookmarks