السلام علیکم
Attachment 490962
ایک آدمی بہت ایماندار اور نرم دل تھا ۔ ہر وقت لوگوں کا بھلا کرتا اور اس کا ایک بیٹاجو بہت تنگ کرتا ہر وقت ماں باپ کو
پریشان کرتا اس پریشانی کی وجہ سے اس کے باپ کا انتقال ہوگیا۔
باپ کے انتقال کہ بعد بیٹے نے ماں کو شہر کے اولڈ ہاؤس میں داخل کروادیا۔
سال بھر میں ایک دو دفعہ ماں کی خیریت دریافت کرنے چلا جاتا ۔
ایک دن اولڈ ہاؤس سے فون آیا کہ آپ کی ماں کی طبیعت بہت خراب ہے اور ہوسکتا ہے کہ آخری دفعہ اپنے بیٹے سے بات کرناچاہتی ہوں
جب وہ وہاں پہنچا تو
اس کی ماں کی آخری سانسیں چل رہی تھی اور وہ بار بار اپنے بیٹے کا نام لے رہی تھی اس نے اپنی ماں سے ملاقات کی تو ماں نے کہا بیٹا ایک گزارش ہے میری اور یہ سمجھ کے کہ ماں کی آخری خواہش ہے پوری کردینا ۔
بیٹے نے پوچھا ایسی کیا بات ہے ماں بتا کیا خواہش ہے ۔
م
اں بولی ‘ بیٹا اس اولڈ ہاؤس میں نئے پنکھے لگوا دو کیونکہ یہ پنکھے اکثر خراب رہتے ہیں
اور کچھ ایسے بھی ہیں جو بالکل نہیں چلتے ۔
بیٹا بولا ماں تواتنے سالوں سے یہاں پے تھی آج تک تو نے نہیں کہا آج جب تجھے اس کی ضرورت ہی نہیں تو یہ اتنے عرصے بعد فرمائیں کیوں؟
ماں بولی ”
بیٹا میں نے توجیسے تیسے مشکل یاآسان وقت گزار لیالیکن میں نے تجھے بہت لاڈپیار سے پالا ہے اور ڈرتی ہوں کے کل کو جب تیرے بچے تجھے یہاں چھوڑیں گے تو تجھ سے یہ گرمی برداشت نہیں ہوگی ۔
یہ سن کر بیٹے کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔اپنی ماں کی قدر کریں پوچھیں اُن سے جن کی ماں نہیں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سب ماؤں کو اپنے ، حِفظ واَمان میں رکھے ۔ آمین
Bookmarks