malateef said:
السلام علیکم۔ اللہ کی پناہ۔۔۔ ایسی خواہش کہ ہر خواہش پہ سردی کے مارے دم نکلے۔ میں نے اس کا کچھ جواب دینے کی کوشش کی ہے لیکن آئیکون کے بغیر
کون ہے، کس کیلئے ایسی تو بددعا کرے؟
رنج کیا دیا ہےکہ ایسے فقرے تو ادا کرے؟
سردی کے مارے، اس بے چارے کے واسطے
نیلے ہونٹوں، بجتے دانتوں کی تو تمنا کرے
چھینکوں کی جھڑی ہو، رننگ نوز کے ساتھ
ہیٹر اور رضائی سے بھی اسے تو جدا کرے
روکے ہے اسے، دھوپ کی تمازت سے بھی
آئس کریم و برف ملنے کا اظہار تو برملا کرے
ایسی الفت کا اظہار، اس ٹھٹھرتے مسکین سے
دیکھنا کہ کہیں یہ تجھ سے ہی نہ لپٹ پڑا کرے
بہت شکریہ ریپلائی کرنے کا
سوال اور جواب دونوں پڑھ کر اچھا لگا
خوش رہیں
ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا
Bookmarks