ڈئیر ممبر
آپ کے سکرین شاٹ سے لگ رہا ہے کہ آپ نے ایڈمنسٹریٹر پاسورڈ سیٹ نہیں کیا ہوا۔
اور آپ نے لاگ اِن کرنے کے لیے اپنا جی میل ایڈریس اور پاسورڈ رکھا ہوا تھا۔
میرا سکرین شاٹ دیکھیں اس میں آپ کو دو اکاونٹ نظر آئیں گے ان میں ایک ایڈمنسٹریٹر کا ہے۔
اگر کسی صورت میں اپنے اکاونٹ میں لاگ اِن نہ کر سکوں تو میں ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ سے لاگ اِن کر سکتا ہوں۔
آپ بھی اپنا ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ بنا لیں اور نیا پاسورڈ سیٹ کر لیں۔
اس کے لیے آپ کو اپنے سسٹم کی بایئوس میں جانا پڑے گا۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کمپیوٹر ریسٹارٹ کریں اور ساتھ ہی
F2 or F8 for Bios setting
جب بایئووس کا پیج اوپن ہو جائے تو رائٹ ایرو کی کی مدد سے
Security
ٹیب میں آ جائیں۔اور پھر ڈاون ایرو کی سے نیچے
Set administrator password
پر اینٹر دبا دیں۔ اور اپنا نیا پاسورڈ دو دفعہ لکھ کر اینٹر کریں
اس طرح آپ کا نیا ایڈمنسٹریٹر پاسورڈ سیٹ ہو جائے گا۔
اب آپ اس سیٹ سے باہر آ جائیں۔
EXIT
اب آپ کا کمپئوٹر دوبارہ سٹارٹ ہو گا۔ جب سٹارٹ ہو جائے تو اکاونٹ والے خانے میں
administrator
لکھیں اور نیا پاسورڈ جو آپ نے لکھا تھا اس سے لاگ اِن کر لیں۔
اُمید ہے کہ آپ کو سمجھ لگ گئی ہو گی۔
Bookmarks