ممبران سے گزارش
عرفان شاہ صاحب میں آپ کے جذبے کی قدر کرتا ہوں ماشاءاللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ نے ایسے ایسے فتنوں س آگاہ کیا جس کا مجھے خود بھی پتہ نہ تھا لیکن بات یہ ہے کہ یہ فورم ختم نبوت کیلئے اور قادیانیت کے تعاقب کیلئے بنایا گیا ہے اگر ہم اس میں ہر فتنے کا مواد ڈال دیں تو سارا چوں چوں کا مربع بن جائے گا اور اصل فتنہ گرد میں کہیں دب جائے گا قادیانیت سب سے بڑا فتنہ ہے اس وقت باقی جتنے بھی فتنے ہیں وہ سب قادیانیت کی شاخیں ہیں ان کے عقائد کم و بیش سب ہی قادیانیت سے ملتے ہیں اگر ہم قادیانیت کے متعلق لوگوں کو صحیح طورپر آگاہ کردیں تو باقی فتنوں سے بھی انسان خود آگاہ ہوجائے گا۔۔۔۔
میں یہ تو نہیں کہا کہ آپ ان فتنوں کو بھی چھوڑ دیں لیکن اس کا حل یہ ہے کہ اپ متفرق فتنے کے نام سے ایک تھریڈ بنا لیں جسے میں فصیح بھائی کو کہہ کر سٹکی کروادوں گا ایسی تمام پوسٹس اسی تھریڈ میں کرلیا کریں یا اس کیلئے کوئی ۔۔
امید ہے کہ آپ نے میری باتوں کا برا نہیں مانا ہوگا اگر ایسا ہے تو میں دل سے اس پر آپ سے معذرت خواہ ہوں
Bookmarks