Do What is Right, Not What is Easy ...
JAZAAK ALLAH
jazakallah
جزاک اللہ خیرا ۔
اس کے ساتھ ساتھ بعض اضطراری حالتوں میں مرد کے لئے سونے کے استعمال کا جواز ملتا ہے ۔ مثلاً سونے کا ناک لگوانا ، دانت یا داڑھ میں سونا بھرنا ، دانتوں کو سونے کی تار سے جوڑنا جائز ہے ۔
جیسا کہ عرفجہ بن اسعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ” یوم الکلاب میں ان کی ناک کٹ گئی ، انہوں نے چاندی کی ناک لگوائی ، جو بدبو دار ہو گئی ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سونے کی ناک لگوانے کا حکم صادر فرمایا ۔ ( مسند الامام احمد : 23/5 ، ابوداؤد : 4232 ، ترمذی : 1770 نسائی : 5164 ، وسندہ حسن )
اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ” حسن “ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ 5462 نے ” صحیح “ کہا ہے ۔ اس کے راوی عبدالرحمن بن طرفہ کو امام عجلی رحمہ اللہ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ وغیرہ نے ” ثقہ “ کہا ہے لہٰذا یہ ” حسن الحدیث “ ہے ۔
بعض لوگ شوقیہ طور پر سونے کا خول چڑھا لیتے ہیں ، یہ قطعی طور پر جائز نہیں ہے ۔
نجاشی ( بادشاہ ) نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے میں کچھ زیور بھیجا ، اس میں سونے کی ایک انگوٹھی بھی تھی ، جس پر حبشی نگینہ جڑا ہوا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انگوٹھی سے اعراض برتتے ہوئے لکڑی یا اپنی انگلی سے پکڑا ۔ پھر ( اپنی نواسی ) امامہ بنت زینب کو بلایا اور فرمایا ، بیٹی! یہ پہن لو ۔ “ (بوداؤد : 4235 ، ابن ماجہ : 3644 وسندہ حسن)
bohat achi sharing..
Signature Removed - Please Use Images upto 30KB Only, Your Image was 198 KB Large- Team iTD!
Nice sharing, Thanks
Bookmarks